آئی جے ایف ایف" کے زیر اہتمام این آر آئیز میٹ۔ صحافیوں اور این آر آئیز کی کثیر تعداد میں شرکت۔


حیدر آباد ۔ کے این واصف : انٹرنیشنل جرنلسٹ فریٹرنٹی فورم (IJFF) کے مرکزی شاخ کی جانب سے ۱۱ویں این آر آئیز میٹ و عید ملاپ تقریب کاشاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں لایاگیا۔ اس تقریب این آر آئیز اور صحافی برادری کی ایک کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ جمعہ کی شب منعقد اس محفل کا اہتمام سمینار ھال “ایم ایس اکیڈمی کارپوریٹ آفس”مانصاب ٹینک میں کیاگیاتھا۔ 
"آئی جے ایف ایف" نے اس موقع پر این آر آئیز اور صحافیون کی رہنمائی کے لیے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو اجلاس سے خطاب کے لیے مدعو کیا تھا۔ اس تقریب سے ڈی سرینواس ریڈی صدر "اورسیز مین پاور رکروٹرز اسوسی ایشن"، حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمیعت علماء تلنگانہ و آندھراپردیش، پروفیسر محمد مسعود احمد COO بی بی کینسر ہاسپٹل، انجینئر سید عبدالقدیر خالد چیرمین دکن این آر آئیز گروپ، امجد حسین زبیر جنرل سکریٹری بزم اتحاد حیدرآباد، محمد صفی الدین ڈائریکٹر INSAAT انفرا پروجکٹ، محمد حامد خان TOMCOM، ایڈوکیٹ افتخار الدین احمد مشیر قانون UAE نے خطاب کیا، جنہون نے اپنے اپنے شعبہ سے متعلق حاضرین محفل کو مخاطب کرتے ہوئے مفید و کارآمد مشورون سے نوازا۔ صدر IJFF ڈاکٹرمحمد آصف علی نے ابتدا میں خیرمقدم کیا اور فورم کے اغراض و مقاصد پیش کئے۔ اس موقع پر حافظ پیر خلیق احمد صابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دورِ حاضر میں شعور بیداری کا عمل بے حد ضروری ہے، خصوصاً سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنا اور گنگا جمنی تہذیب کی بحالی ناگزیر ہے۔ انھوں نے صحافی حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ہی کے ذریعہ احسن طریقہ سے انجام پاسکتا ہے۔ پروفیسر محمد مسعود احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ خلیجی ممالک میں اپنی ساری توانائیاں جھونک کر این آر آئیز کچھ جائیداد اور کچھ نقدی جمع کرپاتے ہیں، تاہم اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کےلیے صرف پیسہ اور جائیداد پیدا کرنا ہی کافی نہیں ہے۔ اپنی صحت کا بھر پور خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ کیونکہ آج کل علاج معالجہ اس قدر مہنگا ہوگیاہے کہ بعض امراض کے علاج میں زندگی پونجی لگ جاتی ہے۔ اس موقع پر مختار احمد فردین جوائنٹ سکریٹری فورم نے بھی مخاطب کیا۔ اس پر اثر تقریب کا آغاز قاری فیض احمد کی قراءت کلام پاک سے ہوا۔ صدر IJFF ڈاکٹر محمد آصف علی نے دلچسپ انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ انھون نے محفل میں موجود سینئر صحافیون، این آر آئیز اور اہم شخصیات کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر IJFF کی جانب سے مہمانان خصوصی اور دیگر اہم شخصیات کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی گئی۔ 
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کارپوریٹ آفس کے سمینار ھال میں منعقد اس پر وقار تقریب کا اختتام سرپرست اعلٰی IJFF علیم خان کے ہدیہ تشکر پر ہوا، جس کے بعد پُر تکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔