بیگم قمر النساء کاریگر گرلز میں پینے کے پانی کے نظام کو بنایا گیا مزید بہتر۔
شولاپور (محمد عرفان ڈوکا) بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں بڑھتی ہوئی گرمی و ضرورت کے پیش نظر پینے کے پانی کو مزید بہتر بناتے ہوئے واٹر فلٹریشن اور کولڈ واٹر سے جوڑ دیا گیا۔ جس فائدہ موسم گرما کے ساتھ ساتھ دیگر موسم میں بھی طالبات کو ہوگا۔ اس نظام کو پورا کرنے کے لئے عارف خان پٹھان سر، سمیر شیخ سر، محمد عرفان ڈوکا، یونس بالگی، بابو چیکاٹے نے کوشش کی۔ مدرسہ ہٰذا کی صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ نے اس نظام کو مزید وسیع بنانے کا منصوبہ پیش کیا اس موقع پر اشفاق منیار سر،سعید دارووالے آپا، سلمہ پیرزادے آپا، شاہ زیہ شیخ آپا، سمیر کمیشنر سر اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ مدرسہ ہٰذا میں خطیر رقم صرف کرکے گرلز واش روم کی ازسرنو تعمیر کی گئی اور مستقبل قریب میں مزید ترقیاتی منصوبوں پر عمل کیا جائے گا ان شاء اللہ
Comments
Post a Comment