نعت پاک بطرح”دونوں جہاں کے مالک و مختار ہیں حضور" - ازقلم - فریدسحر،حیدرآباد دکن ( انڈیا )


نعت پاک بطرح”دونوں جہاں کے مالک و مختار ہیں حضور"
ازقلم -  فریدسحر،حیدرآباد دکن ( انڈیا )

شاہ و گدا کے آپ ہی سردار ہیں حُضور
“دونوں جہاں کے مالک و مُختار ہیں حُضور”

یوسف کا حُسن اپنی جگہ ٹھیک ہے مگر
عرش بریں پہ پیکر انوار ہیں حُضور

ہم کو مُنافقوں سے نہیں کوئ واسطہ
ہم آپ ہی کے صرف وفادار ہیں حُضور

بے شک ہمارے شافع محشر حُضور ہیں
محشر میں عاصیوں کے طرفدار ہیں حُضور

ہر شخص کو یہاں پہ ہے اپنی پڑی ہوئ
اُمت کے بس اک آپ ہی غمخوار ہیں حُضور

بستر پہ اپنے ان کو سُلا کر نکل پڑے
انجام سے علی کے خبردار ہیں حُضور

طُوفاں میں گھر نہ پائے گی کشتی یہ دین کی
اس کشتی کے ہماری جو پتوار ہیں حُضور

صدیوں سے سب کے دل پہ حُکومت ہے آپ کی
سکہ ہر ایک دور کا کلدار ہیں حُضور

سرکار اک نگاہ کرم ہم پہ کیجئیے
بیٹھے ہماری تاک میں اغیار ہیں حُضور

ادنی غُلام آپ کے میں در کا ہوں سحر
قربان مری جان و دل ،گھر بار ہیں حُضور

فریدسحر،حیدرآباد دکن ( انڈیا )

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔