سی ٹی ای ٹی امتحان میں شیخ مظفر سر کی شاندار کامیابی۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)  مہاپولی ایجکیشنل اینڈ چریٹیبل ٹرسٹ مہاپولی تعلقہ بھیونڈی ضلع تھانے کے زیر انتظام جاری مسعود سکندر پٹھان ہائی اسکول و جونئیر کالج مہاپولی میں درس تدریس کے فرائض انجام دینے والے شیخ مظفر سر نے حال ہی میں منعقد سی ٹی ای ٹی   
        Central Teacher  Eligibility  Test
 امتحان پہلی میں ہی  کوشش میں کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے اپنی تعلیمی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اس امتحان کی تیاری نہایت منظم انداز میں کی۔ یہ کامیابی نوجوانوں کے لئے ایک مشعل راہ ہے ۔جو انہیں یہ سکھاتی ہے کہ خواب وہی پور ے ہوتے ہیں جن کے لیے دن رات ایک کیا جائے۔اس کامیابی پر مہا پولی ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر و سابق نائب صدر ضلع پریشد تھانے عرفان محمد حسین بھورے و جملہ ٹرسٹیان ، سمیت موظف پرنسپالس خان اسلم، پٹیل نوشاد اور جملہ  اسٹاف ممبران نے مبارک پیش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ