ویلور: ویلور گورنمنٹ مسلم ہائیر سیکنڈری اسکول کے اردو اساتذہ کی سبکدوشی (ریٹائرمنٹ) کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد
ویلور: ویلور گورنمنٹ مسلم ہائیر سیکنڈری اسکول کے اردو اساتذہ کی سبکدوشی (ریٹائرمنٹ) کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد
ویلور: (محمد رضوان اللہ کے ذریعے) ویلور گورنمنٹ مسلم ہائیر سیکنڈری اسکول کے اردو اساتذہ کی سبکدوشی (ریٹائرمنٹ) کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب جناب ڈاکٹر سید محمد شاہ نواز کے مکان پر منعقد ہوئی، جس میں ریٹائر ہونے والے اردو اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جن میں
1جی سید مجاہد الدین
ٹی زہرہ جبین
اے شاہدہ نیلوفر
اس موقع پر مقررین نے اساتذہ کی تعلیمی خدمات، ان کی محنت اور طلبہ کی تربیت میں ان کے نمایاں کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تقریب میں اساتذہ، تعلیمی عملہ اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی اور ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو شال اور تحائف پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی گئی۔
آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور ریٹائر ہونے والے اساتذہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
Comments
Post a Comment