ماہِ شوال٬رمضان کی تربیت کا تسلسل اور عملی زندگی کا پیغام۔محمد ادریس احمد قادری کا خطاب۔


بیدر، یکم اپریل(نامہ نگار ) ممتاز پیرِ طریقت ڈاکٹر الحاج شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری بگدلی، سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل نے آستانہ میں منعقدہ ماہانہ حلقۂ درسِ تصوف کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ماہِ شوال کی اہمیت اور اس کے روحانی پیغام پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے امتِ مسلمہ کو ماہِ شوال کی صورت میں ایک عظیم نعمت عطا فرمائی ہے۔یہ مہینہ دراصل رمضان کی عبادات،تقویٰ اور روحانی تربیت کے اثرات کو برقرار رکھنے اور انہیں عملی زندگی میں جاری رکھنے کا درس دیتا ہے۔شوال کا آغاز عیدالفطر کی خوشیوں سے ہوتا ہے،جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندوں کے لیے انعام اور ان کی عبادات کی قبولیت کی امید کی علامت ہے۔انہوں نے حضرت غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت و کرامات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ 18 برس کے ہوئے تو حصولِ علم کے لیے اپنی والدہ سے اجازت لی۔والدہ نے نصیحت فرمائی کہ کبھی جھوٹ نہ بولنا۔سفر کے دوران ڈاکوؤں نے قافلے پر حملہ کیا اور مال لوٹ لیا،مگر آپ نے اپنی والدہ کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے اپنے پاس موجود چالیس اشرفیوں کا سچ بتا دیا۔آپ کی اس سچائی سے متاثر ہوکر ڈاکو تائب ہوئے اور اسلام قبول کرلیا۔انہوں نے تمام مریدین و معتقدین کو پانچ وقت کی نمازوں کی پابندی کی تلقین کی اور حضرت غوثِ پاک اور حضرت شاہ سید عبدالقادر ولی گنج سوائی گنج بخش ناگوری رحمۃ اللہ علیہ کی کرامات پر بھی روشنی ڈالی۔بعد ازاں شجرۂ عالیہ قادریہ کے ورد کے ساتھ دعائے سلامتی کی گئی۔مولانا محمد شاہد رضا ءنے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے “اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔”انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسول ﷺ کا ذکر عبادت ہے جبکہ اولیاء اللہ کا ذکر گناہوں کا کفارہ ہے۔سیہ نشین پر محمد لیئق احمد قادری بگدلی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔کارروائی کا آغاز حافظ محمد شہنواز نلدرگ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔محمد عبدالسلیم قادری٬امام مسجد مدینہ،انیل کمار چوہان اور دیگر نے حمد،نعت اور منقبت پیش کی۔آخر میں سلام و فاتحہ اور دعائے سلامتی کے بعد جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ