جی- میں روہین کھیڑ کے حافظ محمد شعیب کی نمایاں کامیابی
روہین کھیڑ بلڈانہ : (راست) تعلیم کی اہمیت ہر سو ظاہر ہے ـ شہر ہو کہ گاؤں اب تعلیم بیداری ایک مسلسل رواں رہنے والا عمل بن گیا ہے ـ اس کے لیے سہولتیں، ذرائع اور میڈیم کا حصول بھی اب مناسب و ممکن ہے ـ گو کہ حصول تعلیم میں ترقی کرنے کے لیے کوئی چیز مانع نہیں ـ مگر سچی لگن، صبر و تحمل اور کڑی محنت شرط ہے ـ مہاراشٹر کے شہر بلڈانہ کے ایک گاؤں روہین کھیڑ جو ساڑیوں اور کپڑوں کی تجارت کے مشہور ہے، یہاں کے ایک نوجوان حافظ محمد شعیب کی JEE(main سیشن2) میں کامیابی اس بات کا بین ثبوت ہے ـ واضح رہے کلیم شیخ بڈھن کے فرزند حافظ شعیب اس سال نہ صرف دوسرے سیشن میں 99.36 فی صد نمبرات حاصل کیے بلکہ چند مہینے قبل اسی پیپر کے اول سیشن میں 99.34 فی صد نمبرات حاصل کر کے اس طرز کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ـ
Comments
Post a Comment