اقراء گروپ آف ڈاکٹرس کی جانب سے اقراء اسلامک کوئز : ام ہانی حرا کو انعام اول۔
حیدراباد 29 مارچ (پریس نوٹ) اقراء گروپ آف ڈاکٹرس کی جانب سے اقراء آن لائن اسلامک کوئز 2026 کا انعقاد عمل میں لایا گیا . جس میں پانچ زمرہ واری انعامی مقابلہ رکھا گیاجس میں انعام اول نقد دو ہزار ، مومنٹو اور توصیف نامہ ، انعام دوم نقد ایک ہزار ، مومنٹو توصیف نامہ اور انعام سوم نقد پانچ سو ، مومنٹو اور توصیف نامہ کے طور پر رکھا گیا ـ گروپ 1 میں ایم بی بی ایس / بی ڈی یس اورگروپ 2 میں آیوش کے طلباء شامل رہے
گروپ3 ، میڈیکل پی جی اور سوپر اسپشا لیٹی کے طلباءاور
گروپ4 کنسلٹنٹ اور میڈیکل فیاکلٹیز شامل ہیں
گروپ 5 میں دیگر طبی کورس کےطلباء نےحصہ لیا
گروپ 1 کے اسلامی کوئز انعامی مقابلہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و قار آباد ایم بی بی ایس سال سوم کی طالبہ ام ہانی حرا بنت (جناب محمد جمیل احمد) نے انعام اول حاصل کیا. یہ طالبہ مشہور و معروف ادیبہ ڈاکٹر فہمیدہ جمیل کی دختر ہیں ـ اور حیدر آباد کے مشہور و معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر خواجہ سمیع الدین کی بھانجی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نلگنڈہ کے ضلع صدر محمد رضی الدین ایڈوکیٹ کی بھانجی ہیں انھیں 2 ہزار نقد رقم اور مومنٹو کے علاوه توصیف نامہ ڈاکٹر عبدالمتین صدیقی ماہر( ریڈیالوجسٹ ) نے عطا کیا . اس موقع پر ڈاکٹر تنزیل منور آرتھو پيڈیک سرجن و اسسٹنٹ پروفیسر عثمانیہ میڈیکل کالج حیدر آباد Hnn و اقرا گروپ آف ڈاکٹرس کے علاوه جناب محمد حسام الدین ریاض ایس اے سوشیل اور دیگر شرکاء نے شرکت کی .ام ہانی حرا کی اس شاندار کارکردگی اور کامیابی پر تمام افراد خاندان نے قلبی مبارک باد پیش کی.
Comments
Post a Comment