آل انڈیا میمن فیڈریشن کے زیر اہتمام محمد علی جو ہر فاؤنڈیشن سینیئر کالج کی تقریب سنگ بنیاد۔


بھوساول (راست) آج مورخہ 5 اپریل 2026 بروز اتوار محمد علی جوہر فاؤنڈیشن بھساول کے زیر اہتمام آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشنس آرٹس، سائنس اور کامرس کالج کے سنگ بنیاد کے موقع پر ا جناب سنجۓ ساوکارے (وزیر ٹیکسٹائل مہراشٹر) کی صدارت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے صدر جناب اقبال میمن آفیسر، جناب عمعان فروٹ والا، حجی عزیز مچھی والا، حاجی حسین ذکریا، جناب عبدالقادر کچھی، جاتی غنی میمن حاجی اسمعیل میمن ( ملو سیٹھ) حاجی ناصر سیٹھ میمن حاجی اسمعیل انجنئیر اور حاجی سلیم سیٹھ چوڑی والا کے ساتھ شہر کی کئ مقتدر شخصیات بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے ۔ تلاوت کلام سے آغاز ہوا بعد ازاں محمد علی جوہر فاؤنڈیشن کے صدر عمران انجنیئر اور ان کے رفقاء نے مہمانوں کا شال اور مومنٹو پیش کرکے استقبال کیا۔
تقریب کے اغراض و مقاصد ڈاکٹر طارق عزیز نے پیش کرتے ہوۓ کہا کہ الحمدللہ اپ تمام کی دعائیں ساتھ ہیں کالج ال انڈیا میمن جماعت آرٹس،سائنس،کامرس کالج بھساول محمد علی جو ہر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شروع کیا جاۓ گا۔ ان شاء اللہ مستقبل میں اس کے ذریعے مختلف ٹیکنیکل کورسیز اور پیرا میڈیکل کورسیز بھی،شروع کیے جائیں گے آل انڈیا میمن فیڈریشن کے صدر و اراکین اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ صدر جلسہ سنجۓ ساوکارے صاحب نے حوصلہ افزا تاثرات پیش کرتے ہوۓ یقین دلایاکہ اس کالج کی عمارت بہت جلد ان شاء اللہ ائندہ 10 اپریل 2027 تک تعمیر ہوگی اور قرب و جوار کے تشنگان علم اس ادارے سے مستفیض ہوں گے ۔ 
 معروف شاعر اور ہر دلعزیز اناؤنسر صابر مصطفیٰ ابادی کی منفرد آواز و انداز،بہترین اور موقع کی مناسبت سے عمدہ قطعات واشعار سے بھر پور نظامت نے اس پر وقار تقریب سے سامعین محظوظ ہوۓ۔ رسم شکریہ کالج کے چیرمین صادق شیخ نے اداکیا۔
اللہ تعالیٰ آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن ، شیر کے مخیر حضرات،محمد علی جوہر فاؤنڈیشن کے صدر عزیزم عمران انجنیئر اور ان کے رفقاء، سلیم سیٹھ ، اسماعیل انجنیئر اور ان کے احباب نے اس تقریب کو کامیاب بنانے مین بھر پور تعاون کیا۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ