ایم ٹی پی اردو ہائی اسکول پالدھی میں بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی جوش و خروش سے منائی گئی۔


پالدھی (نامہ نگار): 14 اپریل 2026 کو ایم ٹی پی اردو ہائی اسکول پالدھی میں بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر تعلیمی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز عزیر سکندر دیشپانڈے کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جبکہ نعتِ پاک مبین پٹیل نے پیش کی۔ اس موقع پر طالبات آمنہ فاروق، مسکان اخلاق، فاطمہ عارف کے ساتھ ساتھ اساتذہ شیخ وسیم سر اور نعیم بسم اللہ سر نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی حیات اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ شفا فیروز نے آئینِ ہند کے دیباچے (پری ایمبل) کی حلف برداری کروائی صدارتی خطاب میں صدرِ مدرسہ سعید شاہ نے کہا کہ بابا صاحب کا مشہور قول "تعلیم حاصل کرو، منظم ہو جاؤ اور جدو جہد کرو" محض الفاظ نہیں بلکہ ایک عظیم تحریک اور رہنمائی ہے۔ آخر میں شیخ عقیل سر نے اظہارِ تشکر پیش کیا جبکہ روبینہ رسول خان میڈم نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر سمرین خان میڈم، زرّین میڈم، چراغ قاضی سر اور ظہور بھائی بھی موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ