جلگاؤں شہر کی سپریم کالونی میں بٹاویہ انگلش میڈیم اسکول و جونیئر کالج کا سنگ بنیاد۔آل انڈیا میمن جماعت کی جانب سے شہر کی تعلیمی ترقی کےلیۓ ایک اور تاریخی پہل۔


جلگاؤں (سعید پٹیل) بٹاویہ انٹرنیشنل انگلش میڈیم اسکول و جونیئر کالج کا سنگ بُنیاد گذشتہ روز اِتوار کو شام میں شہر کے مضافاتی علاقہ سپریم کالونی میں میمن جماعت کے معزز اقبال میمن آفیسر۔ صدر آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن۔ کے مبارک ہاتھوں سے ربن کاٹکر عمل میں آیا۔مہمانان نے اس پروگرام میں شرکت کرکے  پروگرام کی رونق بڑھانے میں چار چاند لگاۓ ، محترم عبدالقادر بھائی کچھی صدر کل میمن جماعت ، عزیز ماچھی والا ، عمران بھائی فروٹ والا ، حسین بھائی زکریا ، غنی بھائی میمن ، عمران شیخ برہان ، شاکر بھائی چیتل والا ، آصف بھائی میمن ، نعیم میمن ، منا ابراہیم تیلی ، مالو سیٹھ ، اسماعیل انجینئر ، سلیم انعامدار ، موسیٰ ٹکی ، ماجد کچھی،ابراہیم کچھی ، ساحل میمن ، قادر بھائی رانانی ، وسیم بھائی رانانی وغیرہ سماج برادران و مہمانان موجود تھے۔
اقبال آفیسر صاحب نے تعلیم کو سب سے بڑا درجہ حاصل ہونے اور معیار زندگی بتایا ، علم حاصل کرو ، قوم کی، ملک و قوم کی ترقی چاہتے ہوتو پڑھو آگے بڑو کا مشورہ دیا۔ موصوف نے تعلیم کےلیۓ پورے مہاراشٹر کا دورہ کر رہے ہے اور جگہ جگہ اسکول کالج کھولنے کے لیے ہر طرح سے اپنے تعاون و کھڑے ہونے کی بات کہی۔ 
قبل ازیں جلگاؤں ضلع کے ریلوے کے تاریخی شہر بھساول میں بھی میمن جماعت اور مولانا محمد علی جوہر سنیئر کالج سنگ بنیاد شہر کے مضافاتی علاقہ کھڑکا گاؤں میں موصوف کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
جلگاؤں کی سپریم کالونی میں بزرگوں کے لیے نانی دادی اسکول بھی کامیابی سے چلایا جارہا ہے۔ بلدیہ اعظمی کی اسکول نمبر 9 کو جب جماعت نے گود لیا تھا اس وقت اسکول میں صرف 175 طلباء تھے لیکن اب یہاں اضافہ ہوکر 1300 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ 
بٹاویہ ہائی اسکول و جونیئر کالج کے قیام سے صرف سپریم کالونی ہی نہیں بلکہ اطراف کی بہت سی قریبی کالونیوں کے بچوں کے لیے پڑھنا آسان ہوگا۔اس موقع پر الله رب العزت کی حمد ثناء کی گئ و علاقے کے شہریان کا شکریہ ادا کیا گیا۔اور انھیں اس تعلیمی پہل کےلیۓ مبارکباد پیش کی گئ۔ جو کے ترقی کی جانب ایک کامیاب ایک اور قدم ہے۔
اس پروگرام میں محترمہ پرنسپل انجم مرزا اور اساتذہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو سرہایا گیا۔اس موقع پر اردو، ہندی، مراٹھی، انگریزی میں تقاریر کی گئ۔
1) تبسم شاہ نے اردو ریحانہ دیشمکھ نے مراٹھی ، شاکیرا آصف کھاٹک نے انگریزی میں اور رئیسہ بی رمضان پٹیل نے ہندی میں تقریر کرکے مہمانان کو متوجہ کیا۔تقریب سنگ بنیاد کی نظامت ایاز محسن نے کی ، میزبان کی جانب سے ساحل میمن کی رسم شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ