داعی تبلیغ ملاں نذیر احمد بدیدۀ نم سپرد خاک۔
کوہیر 22/اپریل (نمائندہ) کوہیر کی مشہور ومعروف شخصیت جناب محمد نذیر احمد عرف احمد بھائی ملاں کوہیری ولد جناب ملاں شیخ علی مرحوم داعئ تبلیغ وہ کچھ سالوں سے معین آباد میں ہی سکونت پذیر تھے بعمر 72برس مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔مرحوم ایک بااخلاق،نیک صفت و ملنسار شخصیت تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد معین آباد میں اداکی گئی اور تدفین معین آباد میں ہی میں عمل میں آئی۔پسماندہ گان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور پانچ فرزندان شامل ہیں۔واضح رہے کہ مرحوم جناب ملاں عمر احمد حامد سابق صدر بی آریس کوہیر منڈل کے منجلے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9963869789 پر ربط پیدا کریں۔۔۔۔
Comments
Post a Comment