جلگاؤں؛ ضلع کے نو منتخب ایڈیشنل ایس پیسندیپ گاویت کا استقبالیہ اعزاز۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی ) شہر کے مختلف مسلم سماجی سیاسی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے نو منتخب ایڈیشنل ایس پی سندیپ گاوت کا استقبالیہ اعزاز کیا گیا۔ اس موقع پر موصوف کو شال، شری پھل اور گلدستہ پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران ضلع بھر میں امن، تحفظ، قانون و نظم اور باہمی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف منصوبوں اور اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر و سابق نائب ڈپٹی میئر عبدالکریم کریم سالار، سابق کارپوریٹر و سماجی و تعلیمی کارکن الحاج خالد بابا باغبان، عیدگاہ ٹرسٹ کے عبدالعزیز سالار، اہل سنت والجماعت کے ایاز علی سید، امجد خان پٹھان، جمیل شیخ، مشتاق بادلی والا، فاروق قادری، عرفان سالار سمیت دیگر معزز شخصیات اور عہدیداران موجود تھے۔
Comments
Post a Comment