ڈاکٹر مولا اسماعیل صاحب شیخ اردو سمپوزیم میں اول۔
عثمان آباد : (راست) مورخہ 6 اپریل 2026 کو عثمان آباد میں منعقد ہوئے اردو سمپوزیم میں پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر کے فعال معلم ڈاکٹر مولا اسماعیل صاحب شیخ سر کو بہترین پیشکش پر اول انعام سے نوازا گیا۔ پچھلے تین سالوں سے ریاستی سطح پر اردو اسکولوں میں مطالعے کے فروغ کے مقصد کے تحت اردو ریڈنگ پروگرام چلایا جا رہا ہے۔ رواں تعلیمی سال میں اردو ریڈنگ پروگرام 3.0 کے تحت ضلع بھر کے اردو اسکولوں میں تحریک مطالعہ پروگرام چلایا گیا۔ اس پروگرام کے تحت حاصل ہونے والے مقاصد کا مظاہرہ کرنے کے لیے ضلع سطح پر ضلعی تعلیمی و تربیتی ادارہ دھاراشیو(عثمان آباد) کے زیر اہتمام اردو اساتذہ کا مسابقہ (سمپوزیم)منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر شیخ سر نے "اسکول کی لائبریری نے بدلا طلباء کا معیار " اس عنوان کے تحت اپنا پی۔ پی۔ ٹی۔ پریزنٹیشن پیش کیا۔ اپنی سرگرمی کی بہترین روداد کے مظاہرے پر جج صاحبان نے اول قرار دیا۔ ڈائٹ کے پرنسپل جناب ڈاکٹر دیانند جٹنورے صاحب کے دست مبارک سے اعزازی سند تفویض کی گئی۔ اس مقابلے میں ضلع بھر سے اردو اساتذہ نے حصہ لیا۔ ممتحن کے فرائض محترمہ ڈاکٹر سیدہ تبسم صاحبہ، محترم جناب شیخ شاگرد احمد سر اور ضلع امبیسڈر شیخ عبدالوحید سر نے انجام دیے جب کہ اس پوری تقریب کو آویزاں کرنے میں ڈائٹ کے شعبہ اردو کے صدر جناب محترم شیخ شریف سر نے اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔ اسکولی سطح پر اس سرگرمی کو سرانجام دینے میں اسکول کے صدرمدرس محترم جناب شاہ طیب علی سر اور تمامی اساتذہ کرام نے معاونت فرمائی۔ اس کامیابی پر تمام رفقا نے تہنیت پیش کرتے ہوئے ریاستی سطح پر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Comments
Post a Comment