مشرق وسطیٰ کا اثر، بنگلور کے پہیوں پر بریک - : گیس قلت کی داستان۔ ازقلم : جمیل احمد ملنسار ۔بنگلور۔
مشرق وسطیٰ کا اثر، بنگلور کے پہیوں پر بریک -
: گیس قلت کی داستان۔
ازقلم : جمیل احمد ملنسار ۔بنگلور۔
9845498354.
سنیچر کی سحر سویرے، تین بجے، میسور روڈ میں آٹو رکشوں کی لمبی قطاریں مدھم روشنیوں تلے لپٹی ہیں، آٹو انجن بھوکے جانوروں کی طرح ہانپ رہے۔ سینکڑوں ڈرائیور، نیند کی محرومی سے بوجھل آنکھوں اور سرد رات کی لہر سے کانپتے جسموں کے ساتھ، گھنٹوں سے انتظار میں ڈوبے ہیں۔ کئی رات بارہ بجے سے پہنچے، صرف ایک فلنگ کے لیے—لیکن گیس ختم، قطاریں لمبی ہوتی چلی جاتی ہیں۔ یہ قلت ان کی روزی پر ناقابلِ برداشت عصر ڈال رہی ہے، خاندانوں کی امیدوں کو ڈر میں تبدل کر رہی ہے۔
یہ محنت مزدور بنگلور کی جان ہیں—اسکول جائے جاتے بچّو کی مائیں، دفتر کے مسافر، رات کی شفٹوں کے ہیرو۔ اب ان کے پہیے جام، جیب خالی، بلیک مارکیٹ کے دام آسمان چھو رہے۔ عالمی جنگیں—مشرق وسطیٰ کے دھماکے، جہازرانی کی رکاوٹیں—یہاں تک اثرات پہنچا رہی ہیں۔ ہندوستان کے میٹرو شہر، جو دنیا سے جڑے ہیں، اب ان دور دراز لڑائیوں کی لپیٹ میں ہیں: گیس کی سپلائی رک، دام بڑھ، زندگی کی رفتار سست۔ بنگلور جیسے شہر، جہاں ہر آٹو ایک لنک ہے، اب ان عالمی طوفانوں سے لرز رہے ہیں۔
ڈرائیوروں کی یہ جدوجہد ہمیں سبق دیتی ہے: جنگیں کہیں بھی ہوں، میٹرو کی گلیوں تک پہنچ جاتی ہیں۔ صبر اور ہمت سے ہی یہ راہیں صاف ہوں گی۔
Comments
Post a Comment