حادثہ میں زخمی مولانا سید شاکرنظامی صاحب کا انتقال، نمازِ جنازہ اج بعد نماز ظہر ہلی کھیڑ بی میں۔


بیدر، یکم اپریل (نامہ نگار) انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مولانا سید شاکر نظامی صاحب، ساکن ہلی کھیڑ(بی)، جو ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جو گرونانک ہاسپٹل میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے، مگر آج بوقتِ عصر داعیٔ اجل کو لبیک کہہ گئے۔ انّا للہ و انّا الیہ راجعون۔ مولانا کے انتقال کی خبر سے ضلع بھر میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ نمازِ جنازہ آج2 ٬اپریل/ بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامع مسجد ہلی کھیڑ بی میں ادا کی جائیگی ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، نیز اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ