مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا یوت محل کی ضلعی کانفرنس: نئے عہدے داران کا انتخاب اور معزز شخصیات کا پرتپاک استقبال۔


سہکار بھون ایوت محل :(راست)  مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا، ضلع شاخ یوت محل کے زیرِ اہتمام بتاریخ 14 اپریل 2026 ایک پُروقار اور بامقصد ضلعی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں تنظیمی استحکام، تعلیمی ترقی اور باہمی اشتراکِ عمل جیسے اہم امور پر سنجیدہ اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کانفرنس کا آغاز نہایت بابرکت انداز میں تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت `عزت مآب جناب عطاء الرحمن صاحب نے نہایت خوش الحانی کے ساتھ سورۂ اخلاص کی تلاوت فرما کر حاصل کی۔ اس کے بعد جناب محمد حنیف سر نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت کے گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے مترنم اور سوز بھری آواز میں نعتیہ اشعار سنائے`، جس سے محفل کا ماحول روحانیت سے معطر ہوگیا۔
اس موقع پر تنظیمی انتخابات بھی عمل میں آئے، جن میں `ضلع صدر کے عہدے کے لیے جناب محمد رفیق صاحب کا انتخاب عمل میں آیا`، جو اپنی بے لوث خدمات، طویل تنظیمی وابستگی اور نمایاں کارکردگی کے باعث اس دوڑ میں سب سے نمایاں اور آگے رہے۔ ان کی مخلصانہ جدوجہد اور انتھک محنت کے اعتراف میں انہیں اس باوقار منصب کے لیے منتخب کیا گیا۔ `ضلع سکریٹری کے عہدے پر جناب مقصود خان صاحب` اور `نائب صدر کے عہدے پر جناب فرید خان صاحب` کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ نیز، `محترمہ نیلوفر صاحبہ` کو خواتین کی نمائندہ کے طور پر منتخب کیا گیا، جبکہ مزید دو خواتین کے انتخاب کا عمل باقی ہے۔ تنظیم کے دیگر عہدے داران کا انتخاب مرحوم عزت مآب جناب احمد خان صاحب کی تعزیتی نشست کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔
تقریب کے دوران مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے `بانی و صدر محترم ایم۔ اے۔ غفار صاحب کے دستِ مبارک سے نو منتخب عہدے داران کو تنظیمی تقرری کے خطوط (لیٹرز) پیش کیے گئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں `تنظیمی صدر جناب عزت مآب غفار صاحب نے قابلِ احترام معلم مرحوم عزت مآب جناب احمد خان صاحب کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعلیمی و تنظیمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کے یہ جذباتی کلمات حاضرین کے دلوں کو چھو گئے اور محفل میں ایک سنجیدہ اور پُراثر فضا قائم ہوگئی۔
اس موقع پر ریاست بھر سے تشریف لائے ہوئے معزز ذمہ داران اسٹیج کی زینت بنے ہوئے تھے، جن میں جناب سید جواد حسین (ریاستی ترجمان) ، جناب عبدالقیوم صاحب (ریاستی سنگھٹک)، جناب حمید شارق (ریاستی نائب صدر)، جناب واثق نوید (جوائنٹ سکریٹری)، جناب حیات خان صاحب (علاقائی صدر)، جناب محمد ناظم صاحب (علاقائی معتمد) `، جناب ندیم پٹیل صاحب، جناب اظہرالدین صاحب، جناب جاوید جوہر صاحب، جناب محمد انیس صاحب، جناب راحت انصاری صاحب، جناب سید شہزاد انعامدار صاحب، جناب داؤد خان صاحب، جناب عتیق شیخ صاحب، جناب محمد سعید صاحب اور جناب وحید صاحب شامل تھے۔
مزید برآں، کانفرنس کے دوران معزز و باوقار شخصیات کی گلپوشی اور تہنیت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ان میں جناب عنایت اللہ خان صاحب، جناب نیاز احمد پٹیل صاحب، جناب شاہ جہاں کیفی صاحب، محترمہ عقیلہ باجی، محترمہ سلطانہ باجی، محترمہ ثریا باجی اور جناب محمد توصیف صاحب شامل ہیں۔ ان تمام معزز مہمانانِ گرامی کا پرتپاک استقبال سپاس نامہ پیش کرکے کیا گیا۔
یہ کانفرنس نہ صرف تنظیمی استحکام کا مظہر ثابت ہوئی بلکہ اس نے اردو اساتذہ کے باہمی اتحاد، تعلیمی شعور اور فلاحی جذبے کو بھی نئی توانائی عطا کی، اور آئندہ کے لیے ایک مضبوط اور منظم لائحۂ عمل کی بنیاد فراہم کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔