ماؤنٹ لیٹیرا زی اسکول کے سی بی ایس ای اولین بیچ کے صد فیصد نتائج۔


کلبرگی: (راست) ماؤنٹ لیٹیرا زی اسکول، کلبرگی نے تعلیمی سال 2025-26 کے سی بی ایس ای جماعت دہم کے بورڈ امتحانات میں 100 فیصد شاندار نتائج سے ایک قابلِ رشک سربلندی کا سنگِ میل حاصل کیا ہے، جو اس کے اولین بیچ کی سربلندی و کامیابی کی علامت ہے۔ 
                  اس طرح طلبہ نے اپنی شاندار تعلیمی کارکردگی کے مظاہرہ سے ادارے کو ایک قابلِ رشک اعزاز بخشا ہے ۔ سُہیرا راہین  نے ہندی میں 97.6  فیصد کے شاندار اسکور کے ساتھ اسکول کی ٹاپر پوزیشن حاصل کی ۔ سامِکشا کماری نے بھی قابل تعریف 95.6 فیصد نشانات کے حصول سے شاندار کارکردگی دکھائی۔ 
               اسکول کے مجموعی نتائج مضبوط تعلیمی معیار کی عکاس ہیں، 72 طلباء نے ڈسٹنکشن  اور 23 نے فرسٹ کلاس کامیابی حاصل کی ہے ، جو اسکول کی اعلیٰ تعلیمی معیار پر مستقل توجہ کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ شاندار کامیابی نہ صرف طلباء کی لگن اور ثابت قدمی کا ثبوت ہے بلکہ اساتذہ کی غیر متزلزل عزم ، محنت اور رہنمائی کا بھی ثبوت ہے ، جن کی مسلسل کوششوں نے پہلے بیچ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ 
 ہر طالبِ علم کی قابلیت کے لیے ان کی لگن نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 
            اس شاندار نتائج پر انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ اور عملے نے تمام طلبہ کو ان کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اساتذہ کی انتھک کوششوں کو سراہا ہے ۔ انتظامیہ  نے اس کامیابی میں والدین کی قیمتی، سرپرستی و حمایت اور اعتماد کو بھی تسلیم کیا۔ اور بتایا ہے کہ اولین بیچ کی کامیابیوں پر بے حد فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسے روشن مستقبل کی تعلیمی برتری کی ایک مضبوط بنیاد قرار دی ہے اور تمام طلباء کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ