اردو مکل کچّی کے صدر ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ نے جمہوری فریضہ انجام دیا۔


تمل ناڈو چنی سے محمد رضوان اللہ کے ذریعے : 
تمل ناڈو اسمبلی کے عام انتخابات آج بروز جمعرات، 23.04.2026 کو صبح 7:00 بجے سے پُرامن اور کامیاب انداز میں جاری ہیں۔ تمل ناڈو بھر میں قائدین، امیدواران اور ووٹرز، جو ڈی ایم کے کی قیادت والے سیکولر پروگریسیو الائنس کا حصہ ہیں، بڑے جوش و خروش کے ساتھ اپنے جمہوری حق کا استعمال کر رہے ہیں۔
بطور صدر اردو مکل کچّی، جو کہ ڈی ایم کے کی اتحادی جماعت ہے، ہم نے ڈی ایم کے اور سیکولر پروگریسیو الائنس کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ہمیں پختہ یقین ہے کہ تمل ناڈو کے عوام ایک بار پھر ڈی ایم کے کو تاریخی مینڈیٹ دیں گے۔ ہم ایک شاندار کامیابی کے منتظر ہیں جو تھرو ایم کے اسٹالن کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنائے گی، تاکہ تمل ناڈو میں جمہوریت، سیکولرزم، ریاستی حقوق اور سماجی انصاف کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ڈاکٹر محمدعبیداللہ بیگ نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ چیپاک حلقہ میں اپنا ووٹ ڈال کر اپنا جمہوری فریضہ انجام دیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔