شاہ جی نگر میونسپل اردو اسکول میں الوداعی تقریب اور تقسیمِ انعامات۔


شاہ جی نگر میونسپل اردو اسکول میں الوداعی تقریب اور تقسیمِ انعامات۔

چیتا کیمپ، ممبئی : شاہ جی نگر میونسپل اردو اسکول نمبر 1 میں ہفتم جماعت کا الوداعیہ منعقد کیا گیا، نیز اسی پروگرام میں مختلف زمروں میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازی ٹرافی سے نوازا گیا ـ محمد نواز عالم نے تلاوت کلام پاک سے جلسے کا آغاز کیا، القاریہ محمد ہارون نے نعت رسول( ص) سے جلسہ گاہ کو پر نور کر دیا ـ اس موقع پر طلبہ میں سے عبداللہ عمران شاہ ، نکہت منظور اور عمیر عبدالقدیر نے الوداعی تقاریر پیش کیں ـ اسی طرح اساتذہ کی جانب سے شیخ نجمہ اعجاز، نادر شاہ، مدثر حسین، یاسمین نعیم اختر، ریشما میم اور سویتا میم نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کراتے ہوئے عہد لیا کہ وہ کہ تعلیم کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے ـ انچارج صدر مدرس عبداللہ رفیق نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، اس کے بغیر کسی طور چارہ کار نہیں ـ تعلیم کا حصول بلا ناغہ ہونا چاہیے، اس لیے کہ تعلیم کا اثر تسلسل میں ہے، تعطل حوصلوں کو پست کر دیتا ہے ـ وسیم عقیل شاہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور رسم شکریہ سکندر شاہ نے ادا کی ـ

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔