ملچلمہ کی طالبہ نے انٹر پہلے سال کے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


ظہیرآباد : 14 اپریل( نمائندہ) انٹر کے پہلے سال کے نتائج میں، ملچلمہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے مہتم سرینواس سوامی (جنگما سماج تعلقہ صدر) کی بڑی بیٹی مہتم شرانیہ نے ریاستی سطح پر سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے بموجب شری چیتنیا کالج کے پرنسپل رمیش نے 440 نمبروں میں سے 432 نمبر حاصل کرنے پر طالبہ کی تعریف کی، اور کہا کالج میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی طالبہ ہے۔ طالبہ نے کہا کہ ہمارے کالج کے پرنسپل، تدریسی عملے اور ہمارے والدین کی حوصلہ افزائی نے مجھے متاثر کیا۔ طالبہ نے کہا کہ اس کا مقصد اگلے سال منعقد ہونے والے آل انڈیا این آئی ٹی امتحان میں ریاستی سطح پر اچھے رینک حاصل کرکے ڈاکٹر بننا ہے۔اس موقع پر ضلع جنگما سماج کے صدور جنگما چندرایا سوامی، ویریشم سوامی، ملیشام سوامی چندر شیکھر سوامی، حلقہ جنگما سماج کے ممبران سٹی صدور شیوا کمار سوامی، نریش سوامی، متھا چندر شیکھر، بسوراج سوامی، مہا رودریہ سوامی، شرنایا سوامی، راج کمار سوامی، بسواراج سوامی، بسواراج سوامی اور گاؤں کے عوامی نمائندوں نے مشترکہ طور مبارکباد دی۔اور امتیازی نمبرات حاصل کرنے پر طالبہ کی حوصلہ افزائی کی۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ