ایران نے باطل سے ٹکّر لیکر ایک تاریخ رقم کی۔ قومی سمینار سے نجیب جنگ اور اوصاف سعید کا خطاب۔


ایران نے باطل سے ٹکّر لیکر ایک تاریخ رقم کی۔ قومی سمینار سے نجیب جنگ اور اوصاف سعید کا خطاب۔ 

حیدرآباد (کے این واصف)
ایران نے شدید مشکل اور نامساعد حالات میں جذبہ حسینی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بڑی طاقتوں کا ہمت و جانبازی سے مقابلہ کرتے ہوئے دینا کو ایک نئی راہ دکھائی۔ ایک ایسا ملک جسے 47 سال سے پابندیون میں جکڑکر یکا وتنہا کردیا گیا تھا باطل کے آگے گھٹنے نہین ٹیکے اور مردانہ وار مقابلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین نے حیدرآباد میں منعقد ایک قومی سمینار میں کیا گیا۔ “بین الاقوامی جغرافیائی سیاست کی تشکیل نو میں ایران کارول” کے زیر عنوان منعقد اس قومی سمینار میں سابق لفٹینٹ گورنر دہلی نجیب جنگ نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ جس کا اہتمام “جوڈیشل کویسٹ میگزین” نے کیا تھا۔ 
اس سمینار سے جن دیگر دانشوراں نے خطاب کیا ان مین ڈاکٹر اوصاف سعید سابق معتمد وزارت خارجہ ہند، حیدرآباد میں متعین قونصل جنرل ایران حمید احمدیہ، منیجنگ ڈائریکٹر اولیو ہاسپٹل حجت الاسلام آغا مجاہد حسین، بی بی سی کے سابق نامہ نگار و معروف سیاسی مبصّر قربان علی (دہلی)، اور شوکت علی مرزا اعجازی شامل تھے۔ 
ابتداء مین کنوینر سید طاہر علی عابدی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جبکہ انجینئر سید خالد شہباز نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ 
سابق وائس چانسلر علیگڈھ مسلم یونیورسٹی نجیب جنگ نے کہاکہ ایران پچھلے دیڑھ ماہ کے دوران ایران میں میدان کربلا کا منظر تھا۔ اس دوران امریکہ اور اسرائیل نے شیطانی بربریت کا مظاہرہ اور عموماً مسلم ممالک اور خصوصاً خلیجی ممالک کی مجرمانہ خاموشی شرمناک رہی۔ ان حالات میں ایران اور اس کے عوام اپنے وطن سے محبت اور جانثاری کے بے مثال جذبہ کو موّرخ سنہری الفاظ میں لکھے گا۔ انھون نے جذبہ انسانی کے بیداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سمینارز اور بیداری کے عمل کے ذریعہ انصاف کے نعرون کو اتنا بلند کیا جانا چاہئیے کہ اس کی گونج ملک اور دینا کے مقتدر ایوان تک پہنچے۔ 
سابق سفیر ڈاکٹر اوصاف نے کہا کہ یہ جنگ ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ہے مگر اس کے منفی اثرات کئی ممالک پر مرتب ہورہے ہیں۔ انھون نے امریکہ کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور کسی طاقتور ملک کو اجازت نہین دیتا کہ وہ کسی چھوٹے یا کمزور ملک پر اپنا اقتدار جمانے کی کوشش کرے۔ ڈاکٹر اوصاف نے یہ بھی کہا کہ ایران میں کوئی شیعہ سنّی کا مسئلہ نہین ہے۔ 
قونصل جنرل ایران حامد احمدیہ نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب مشترکہ طور پر تھوپی گئی غیر قانونی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایران صبر و تحمل کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں اپنی طاقت کا مظاہرہ اور اپنے ملک و قوم کا دفاع کررہاہے۔ قونصل جنرل نے ہندوستانی عوام سے اظہار تشکر کیا کہ انھون نے نازک حالات میں ایران سے یگانگت کا اظہار کیا اور شانہ بشانہ ہمارے کھڑے رہے۔ انھون نے کہا کہ موجودہ روحانی پیشوا مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں بھی ایران باطل طاقتوں کے آگے گھٹنے نہین ٹیکے گی۔ 
معروف سیاسی مبصّر قربان علی نے خلیجی ممالک پر سخت تنقید کی اور اس بات پر بھی افسوس جتایا کہ امتحان کی اس گھڑی مین ہندوستان نے اپنی بے وفائی کے رویہ سے اپنے دیرینہ اور اچھے دوست کا ساتھ چھوڑ دیا۔ 
میڈیا اکیڈمی آف تلنگانہ چیاپل روڈ حیدرآباد کے آڈیٹوریم میں منعقد اس اہم سمینار میں شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر آرگنائزرز کی جانب سے مہمانان کو یادگاری مومنٹوز پیش کئے گئے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ