آنکھوں کا جسم میں بڑا نازک مقام ہے " اقراء کیمپس‌ کے مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ میں ڈاکٹرز کا اظہار خیال۔


جلگاؤں( عقیل خان بیاولی): یوں تو انسانی جسم کے ہر عضو کا اپنا ایک الگ ہی مقام ہے مگر انسانی آنکھوں کی اہمیت و افادیت سے سے کؤی انکار ہی نہیں کر سکتا اقراء آی ٹی آی، اداسی آی ہاسپٹل و روٹری ہیومینیٹی کلب کے باہمی اشراک سے بروز اتوار ٥ اپریل عوام الناس کی آنکھوں کی حفاظت و جانچ کے مقصد سے صدر سوسائٹی الحاج عبدالکریم سالار کی زیر صدارت ایک مفت کیمپ کا انعقاد کیا گیا افتتاح سابق ایم ایل سی گرومکھ جگوانی کے ہاتھوں عمل میں آیا اس موقع پر مہمان خصوصی اقراء آی ٹی آئی کے چیرمین الحاج عبدالمجید سیٹھ ذکریا، ایڈوکیٹ ارون دھانڈے، وشواس سونونے، امین الدین بادلی والا، ریتو راۓ سنگھانیا، عبدالرشید شیخ، پرو فیسرظفر شیخ، عبدالعزیز سالار، اعجاز عبدالغفار ملک، پروفیسر وقار شیخ، مناف شیخ ، رامداس موٹے، غلام نبی باغبان ،امجد پٹھان ، نظام پہلوان، افضل خان جناب، نظیر بھائی ملتانی، رمیض بادلی والا، عرفان سالار وغیرہ موجود تھے معاینہ‌ کار معروف ڈاکٹر ایم پی اداسی، ڈاکٹر راہل اداسی، ڈاکٹر رخسار مجاور و عملے نے بیش بہا خدمات انجام دیں تو پیتھالوجیکل جانچ کے لیے الہند سوسائٹی کی مریم ذکریا لیب کے روح رواں الطاف شیخ کی زیر رہنمائی تکمیل پزیر ہوئی ۔ وایزر، ایلمبک ، بی اینڈ ایچ، و ایچ ان کمپنیوں نے ضرورت مند مریضوں کو مفت دوائیاں فراہم کی اس موقع پر سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار نے کہا کہ انسانی خدمت ہی خدمات کے درجات میں صف اول کا مقام رکھتی ہے انسانی جسم میں آنکھوں کا بڑا ہی نازک و منفرد مقام ہے جو قدرت الٰہی کا بہترین مظہر ہے موصوف نے تمام ہی شرکاء بشمول ڈاکٹرس کا ان خدمات کے عوض شکریہ ادا کیا مذکورہ کیمپ کو منعقد کر نے میں اقراء آی ٹی آی کے پرنسپل زبیر ملک و آپٹومیٹری شعبہ کے عملے کا کلیدی کردار رہا ان کی ہمہ جہت محنت نے کیمپ کو کامیابی سے ہم کنار کیا اس میں کل ٢٢٥ مریضوں کی جانچ ہوئی مفت چشمے، نیز آپریشن اور آنکھوں کے امراض سے متعلق رہنمائی بھی کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ