نلگنڈہ میں امبیڈکر جینتی کے موقع پر ،جمیعتہ العلماء کی جانب سے عوام میں ٹھنڈے مشروبات وپانی کی تقسیم۔

                   
 نلگنڈہ 14/اپریل( نمائندہ) صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ مولانا سید احسان الدین رشادی وقاسمی کی ہدایت و نگرانی میں 
14 اپریل 2026 کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یومِ پیدائش کے موقع پر جمعیتہ العلماء ضلع نلگنڈہ کی جانب سے امبیڈکر چوک پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر جمعیتہ العلماء کی جانب سے جہاں ہزاروں افراد کی موجودگی میں عوامی خدمت کے تحت چھانچ، شربت اور پانی کا انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیتہ العلماء تلنگانہ نے صحافتی بیان میں بتایا۔
ڈاکٹر امبیڈکر صاحب نے دستورِ ہند کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا اور ایک ایسا آئین دیا جو تمام شہریوں کو مساوی حقوق، انصاف اور آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ ان کی تعلیمات ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ ایک مضبوط اور خوشحال معاشرہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب قانون کی بالادستی قائم ہو اور ہر فرد کو اس کے حقوق ملیں۔
جمعیتہ العلماء اس بات پر زور دیتی ہے کہ دستورِ ہند کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خصوصاً اقلیتوں کو دیئے گئے حقوق ،مذہبی آزادی، تعلیمی و ثقافتی خودمختاری اور مساوات کی پاسداری نہایت ضروری ہے تاکہ ملک میں بھائی چارہ، امن اور باہمی احترام قائم رہے۔
ہم اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم دستور کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور تمام طبقات کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اس تقریب میں 
ون ٹاؤن ایس آئی مادیگا طبقہ کے ذمہ داران، 
مولانا اکبر خان جنرل سیکرٹری 
مولانا واجد مولانا عبد السمیع حافظ فرقان حافظ عتیق الرحمن بیگ ابراھیم مولانا عبد الواحد مولانا عادل مولانا شعیب مفتی صہیب مولانا زبیر حافظ شمس الدین سجاد خان مولانا عبد المحیط یوسف مولانا ضیاء ایوب خان و دیگر ذمہ داران شریک تھے۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ