اساتذہ کی بڑی ذمے داری ،فی زمانہ طلباء میں اخلاقی اور دینی شغف پروان چڑھانا ۔۔ مفتی ڈاکٹر سید عمیر ندوی - خادمین اُمت ناندیڑ کے لاتور شاخ کی جانب سے اساتذہ کو تہنیت۔۔
لاتور (محمد مسلم کبیر) خادمین اُمت ناندیڑ کی جانب سے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ تمام پڑوسی ریاستوں میں طلباء اور اساتذہ میں دینی ، اصلاحی تحریک کو عام کرنے کی کوشش جاری ہے اور اساتذہ پر بڑی ذمے داری آن پڑی ہے کہ فی زمانہ ماحول میں اسلامی عقائد اور ایمان کو برقرار رکھنے کے لیے طلباء و طالبات میں دینی شغف بنائے رکھیں۔ یہ بات خادمین اُمت ناندیڑ کے امیر جناب عابد خان حمید خان نے لاتور میں خادمین اُمت کمیٹی کے ضلع آرگنائزر سلیم الند سر کی جانب سے میونسپل کارپوریشن اسکول نمبر 13نزد صوفیہ مسجد میں تہنیتی پروگرام میں کہی ۔تقریب کی صدارت مفتی ڈاکٹرغازی سیدعمیر ندوی صاحب نے کی اور کارروائی شیخ شاگرد سر ( عثمان آباد ضلع آرگنائزر) نے چلائی۔ خادمین اُمت کے خازن وقار الدین،صحافی محمد مسلم کبیر ، اُدگیر کے شیخ فضل الرحمن ، ریاض سر (مولانا آزاد ہائی اسکول) بحیثیت مہمانان خصوصی تقریب میں شریک تھے۔ مفتی عمیر ندوی صاحب نے خادمین اُمت ناندیڑ کے مشن کو بہترین انداز میں پیش کرتے ہوئے اس کی کامیابی کے لئے دعائیں کیں ۔اس تقریب میں شیخ سلمیٰ عبد الشکور ،(رقیہ بیگم اُردو جونیئر کالج)اسماء بیگم دائمی( نرگس اسکول) قریشی عرفانہ باجی (میونسپل کارپوریشن اسکول نمبر 13)،پروین باجی ( اقبال اسکول) زرینہ کمٹھے باجی( حضرت سورت شاہ اسکول)شیخ لبنیٰ سحر باجی(اقبال اسکول) قاضی نازنین باجی(اقبال اسکول) کو اُن کی خدمات کے لئے توصیفی سند، گل و شال پوشی کرکے تہنیت پیش کی گئی ۔ ضلع آرگنائزر سلیم الند سر ،اور قریشی عرفانہ باجی نے کم وقت میں بہترین انتظامات کیے ۔
Comments
Post a Comment