گووندراؤ کمیشن کی رپورٹ کے تحت سمیتی کا کلیان کرناٹک کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنانے سائنٹفک منصوبہ بندی کا مطالبہ۔



کلبرگی 24 / اپریل.    علاقائی عدم توازن دور کرنے ڈاکٹر گووندراؤ کی سرپرستی میں تشکیل " گوویندراؤکمیشن" کی رپورٹ کے مطابق حکومتِ کرناٹکا سے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ علاقہ کلیان کرناٹک کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنانے انتہائی جدید اور سائنٹفک منصوبہ تیار کریگی ۔ اس خصوص میں کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی کے اعزازی صدر بسواراج دیشمکھ اور بانی صدر ڈاکٹر لکشمن دستی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقہ کلیان کرناٹک میں علاقائی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے سخت اقدامات کرے۔
                علاقہ کلیان کرناٹک میں تعلقوں کی ترقی کے منصوبے کے مطابق کچھ اہم منصوبے نافذ تو کیے گئے ہیں، تاہم جائزہ سے پتہ چلا ہے کہ کلیان کرناٹک کی ترقی ایک بار پھر مطلوبہ سطح حاصل نہ کرسکی اور ایک بار پھر آخری مقام پر ہے۔ 
اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، سدارامیا کی قیادت والی حکومتِ کرناٹک نے گووندراؤ کی سربراہی میں علاقائی عدم توازن کے خاتمہ کے لئے ایک نئی کمیشن کا قیام عمل میں لایا تھا تاکہ ترقیاتی اشاریوں پر نظر ثانی کی جاسکے اور مقررہ وقت پر ترقی میں  ترقی کا نشانہ حاصل کیا جاسکے اس سلسلے میں کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقہ کلیان کرناٹک کی ترقی کے لیے سخت اقدامات کرے اور علاقائی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے ایک پرفیکٹ، جدید اور سائنٹفک منصوبہ تیار کرے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔