معصوم روزہ داروں کا استقبالیہ پروگرام۔
ممبئی (راست) لنترانی میڈیا ہاؤس اور خلافت ہاوس،ممبیٔ کے اشتراک سے مورخہ 9اپریل 2026 بروز جمعرات کو شام 5 بجے بمقام خلافت ہاؤس ، باںٔیکلہ ،ممبٔی میں معصوم روزہ داروں کے لئے استقبالیہ پروگرام کاانعقاد کیا گیا ہے ۔جسمیں ملک اور بیرونی ملک کے معصوم روزہ داروں کا استقبال کیا جائے گا ،موصل معصوم روزہ داروں کو قرعہ اندازے کےذریعے پچاس بچوں کوسندسے اورکبھی معصوم روزہ داروں کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا ۔تقریب کی صدارت جناب سلطان مہالدارصاحب ( ماہر تعلیم ،ممبٔی) انجام دے گے افتتاح بدست جناب شہنوازتھانہ والا کے ہاتھوں کیا جائے گا بطور مہمان خاص جناب مصطفیٰ پنجابی صاحب شرکت فرمائیں گے اس موقع پر اظہارِ خیال جناب سرفراز آرزو صاحب (مدیر ہندوستان) جناب حاجی انصاراحمد (چیرمین الحراءاردواسکول بھساول) جناب عبدول قیوم شیخ (جنرل سیکرٹری ہم سخن فاؤنڈیشن)اور ڈاکٹر نسرین شیخ (پرنسپل) فرمائیں گے ۔نظامت کے فرائض ناصر یوسف انجام دے گے ۔اس پرمسرت اوربچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لنترانی میڈیا ہاؤس کی چیرمین منور سلطانہ نے شرکت کی پرخلوص گذارش کی ہے۔
Comments
Post a Comment