حلقہ خواتین راویر شہر کی جانب سے وطنی بہنوں کے لیے عید ملن پروگرام لیا گیا ۔۔


راویر (راست) حلقہ خواتین راویر شہر کی جانب سے وطنی بہنوں کے لیے عید ملن پروگرام لیا گیا۔ پروگرام کی شروعات تحسین باجی کی تلاوت اور ترجمہ سے کیا گیا۔ اس کے بعد محترمہ واجدا باجی نے مراٹھی میں نعت پاک پیش کیا۔ اس کے بعد تمام وطنی بہنوں نے اپنا اپنا تعارف تمام شرکاء کے سامنے پیش کیا ۔۔
اس کے بعد پروگرام میں شامل مہیلا صدر بلدیہ سنگیتا بھاسکر مہاجن، ڈاکٹر ہرشا دگمبر عرف ( جانکی میڈم گائنو کلوجس) اور تمام مہیلا نگر سیوک کا استقبال کیا گیا ۔۔
اس کے بعد محترمہ ثانیہ باجی نے پروگرام کے افتتاحی کلمات، غرض و غایت اور مقاصد بہترین انداز میں مراٹھی زبان میں پیش کیا۔ اس کے بعد تین وطنی بہنوں نے عید ملن پروگرام کو لے کر اپنے تاثرات پیش کیے ۔۔۔
اس کے بعد آئے ہوئے مہمان مقررہ محترمہ ساجدہ باجی نے تمام ہی وطنی اور ملی بہنوں کی رہنمائی کی۔۔
محترمہ نے اپنی تقریر میں رمضان روزے اور قرآن کو نازل کیے جانے کا مقصد کو بہترین طور پر واضح کیا ۔۔
پروگرام کے اختتام پر تمام ہی وطنی اور ملی بہنوں کے لیے شیر خورمے اور چوڑے کا انتظام کیا گیا تھا ۔۔
تمام ہی وطنی بہنوں نے اس پروگرام کو کافی سراہا اس امید کے ساتھ اس طرح کے پروگرامات آپسی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے معاشرے میں ہونا چاہیے ۔۔۔
اظہار تشکر مقامی ناظمہ حلقہ خواتین ریحانہ باجی نے پیش کیا۔
 پروگرام میں 35 ملی اور وطنی بہنوں نے شرکت کی ۔۔
اللہ تعالی سے دعا ہے اللہ تعالی ہماری ان چھوٹی چھوٹی کوششوں کو قبول کریں آمین ثم آمین

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔