شاندارکامیابی پرتمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد۔


بیدر10/ اپریل(نامہ نگار)جناب انجینئر مبثر سندھے نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا ہے کہ آج ہمارے شہرو ضلع بیدر میںPUC 2  کے نتائج کا اعلان ہوا ہے۔ اس موقع پر تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ساتھ ہی ان کے والدین اور کالج مینجمنٹ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جن کی محنت، رہنمائی اور تعاون کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔
اس کے ساتھ ایک اہم بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آج ہماری کمیونٹی کے ذہین اور قابل طلبہ کو صحیح رہنمائی (کاؤنسلنگ) فراہم کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے اپنی فیملی، معاشرہ اور قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
   ہم عموماً صرف ڈاکٹر اور انجینئرنگ کے شعبوں کو ہی ترجیح دیتے ہیں، جبکہ آج کے دور میں بہت سے ایسے پروفیشنل کورسز موجود ہیں جو نہ صرف فرد کی بلکہ ہماری سوسائٹی اور کمیونٹی کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
میں شہروضلع کے معززین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دیں، تاکہ ہمارے ہونہار طلبہ کو درست سمت ملے اور وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ہمارے معاشرے، کمیونٹی اور خاندان کی ترقی کا ذریعہ بن سکیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ