اسپورٹس اینڈ گیمز فیڈریشن کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو تہنیت۔
سولاپور- (وجاہت عبد الستار) اسپورٹس اینڈ گیمز فیڈریشن نے ہر سال کی طرح امسال بھی تعلیمی سال 2026 میں سولاپور ضلع کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں اپنے اسکول، ادارے، ضلع اور سولاپور شہر کو قومی سطح پر شہرت دلانے والے کھلاڑیوں اور تنظیموں کو نشان یادگار ، گلدستے اور شال سے نوازا ۔ اس کے علاوہ معیاری اور بہترین کھلاڑی پیدا کرنے والے رہنما کوچز اور اساتذہ کو بھی تنظیم کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔ بالخصوص اسپورٹس ٹیچرز عادل منشی سر، علیم شیخ سر اور ڈاکٹر شہباز شیخ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پروگرام کی نظامت عرفان کاریگر اور طلحہ شیخ نے کی۔ تعارف الطاف صدیقی صاحب نے کیا۔ پروگرام کی صدارت سولاپور میونسپل کارپوریشن کے اسپورٹس آفیسر نذیر شیخ، کارپوریٹر اظہر ہنڈیکری اور محترمہ عظمیٰ اٹکور نے کی۔ عابد رنگریز سر نے تنظیم کی جانب سے مہمانوں، کھلاڑیوں، بچوں اور معززین کا شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ تین برسوں سے یہ تنظیم کھلاڑیوں کو نواز رہی ہے۔ تعلیمی سال 2026 میں مجموعی طور پر 16 کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ قومی کھلاڑی دانش شیخ، عرفان برگیر، سویج تمبولی، مدثر سید، عمران پیرم پلی، امان مانیار، عالیہ جمعدار، نکہت باغبان ، فردوس شیخ، مصباح پٹیل، مسکان باغباں ، سہیل پٹھان ، یاسر تمبولی، شاداب نداف وغیرہ کی مہمانوں کے دست مبارک تہنیت پیش کی۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسپورٹس کے سینئر اساتذہ شفیع کپتان، وسیم شیخ، رحیم شیخ، اقبال دلال، جاوید پٹیل، سعیدہ دارو والے، انیسہ نالبند اور سہیل شیخ نے بھرپور محنت کی۔
Comments
Post a Comment