ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی - شیندورنی کے دانیال شکیل باغوان نے بی-ڈی-ایس - میں حاصل کی نمایاں کامیابی۔ - سماج برادران و تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر۔
جلگاؤں (سعید پٹیل ) جامنیر سے ہمارے ساتھی عمران خان کی تفصیلی اطلاعات کے مطابق تحصیل جامنیر کے ایک چھوٹے شہر شیندورنی سے ایک خوشگوار خبر موصول ہوئی جس میں تعلیمی میدان میں نوجوانوں کی غیر معمولی کارکردگی قوم و ملت کے روشن مستقبل کی ضامن ہوتی ہے۔ اسی تسلسل میں ایک خوش آئند خبر موصول ہوئی ہے کہ دانیال شکیل احمد باغوان نےاپنی محنت اور لگن سے یوگیتا ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل، کھیڑ (رتنا گری) بی-ڈی-ایس (BDS) کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے اپنے خاندان اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔
دانیال شکیل احمد کا تعلق شہر شیندورنی کے معزز خاندان سے ہے ان کے دادا مرحوم ابراہیم چودھری صاحب محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی ،شیندورنی کے نائب سیکرٹری تھے۔ وہ ستار سیٹھ (SP)اور جبار سیٹھ(JP) کے نواسے بھی ہے۔فی الحال دانیال اپنے اہل خانہ کے ساتھ بورلی پنچتن، رائےگڑھ (کوکن) میں ہی مقیم ہے ۔دانیال شکیل کی اس شاندار کامیابی پر علمی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں اور ان کے تمام اہل خانہ کو والہانہ مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے اعزاز کی بات ہے بلکہ پورے شہر شیندورنی کے لیے بھی باعث فخر ہے، کیونکہ شعبہ طب میں باصلاحیت نوجوانوں کی شمولیت معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
اس پرمسرت موقع پر دانیال شکیل باغوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں سے ہمکنار فرمائیں۔ اور انہیں انسانیت کی خدمت کے لیے بہترین معالج ثابت کرے۔ آمین۔
Comments
Post a Comment