ملّت ہائی اسکول و جونیئر کالج مہرون جلگاؤں میں بیسٹ ریڈرنگ ایوارڈ \ اس انوکھی سرگرمی میں ٧٥٠ طلباء نے ٥٩٦٢ کتابوں کا مطالعہ کیا۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) شہر کے مضافتی علاقہ مہرون میں واقع ملّت ہائی اسکول و جونیئر کالج میں گذشتہ دنوں طلباء کےلیۓ بیسٹ ریڈنگ کے تحت ایوارڈ تفویض کیۓ گیۓ۔اس دلچسپ سرگرمی میں ادارے کے سات سو پچاس (٧٥٠) طلباء نےپانچ ہزار نو سو باسٹھ (٥٩٦٢) کتابوں کا مطالعہ کیا۔طلباء میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کےلیۓ بیسٹ ریڈنگ ایوارڈ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام کی کنوینئرشپ اسکول کے لائبریرین عادل خان نے انجام دی۔ایک سال میں اسکول کے سات سو پچاس(٧٥٠) طلباء نے مجموعی طور پر پانچ ہزار نو سو باسٹھ (٥٩٦٢) کتابوں کا مطالعہ کیا۔ان میں چارسو ایکتالیس (٤٤١) طالبات نے تین ہزار نو سو ستاسّی (٣٩٨٧)
کتابیں اور طلباء نے ایک ہزار نو سو پچہتر (١٩٧٥) کتابیں پڑھیں ، پورے اسکول میں انیس خان اعجاز خان اس طالب علم نے سال بھر میں اڑتالیس (٤٨) کتابوں کا مطالعہ کرکے اول مقام حاصل کیا۔لڑکوں میں حمزہ شیخ کوثر نے تیس (٣٠) کتابیں اور شیخ آفاق عادل نے ستائس (٢٧) کتابوں کا مطالعہ کرکے نمایاں رہے۔لڑکیوں میں زاویہ عارف پٹھان نے چھتیس (٣٦) کتابیں ، حمیرہ عارف پٹیل نے چھبیس (٢٦) کتابیں ، منتاشا نصیر باغبان نے بتّیس (٣٢) کتابیں ، مدیحہ فاطمہ مصطفیٰ نے انتیس(٢٩) کتابیں اور مسیرہ شیخ نے اٹھائیس (٢٨) کتابیں پڑھ کر تمام شریک طلباء میں سر فہرست رہیں۔ بیسٹ ریڈر ایوارڈ کے تحت مذکورہ طلباءکو ٹرافی اور کتابیں دے کر حوصلہ افزائی کی گئ۔اس موقع پر پرنسپل شیخ حفیظ سر ، سپروائزر سید مختار سر اور جملہ اسٹاف نے ایوارڈیافتگان طلباء کو کتابوں کے مطالعہ کی دلچسپی کےلیۓ نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔ادارہ انتظامیہ کی جانب سے بھی طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئ۔
Comments
Post a Comment