راہ مستقیم - مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی۔


راہ مستقیم -  
 مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی۔
 موبائل نمبر 7219092920

 اللہ رب العزت کے نذدیک دنیا کا سب سے قیمتی اور بیش بہا خزانہ صراط مستقیم ہے۔ اسی لیے اللہ نے آغاز میں ارشاد فرمایا تمام تر تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ جو نہایت رحم و کرم فرمانے والا ہے۔ اور یوم جزا کا مالک ہے۔ ہم تجھی سے مدد طلب کرتے ہیں۔ اور تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ ہمیں سیدھا راستہ اور ھدایت کی طرف گامزن کر۔ اور اللہ جس سے بھلائ اور نیکی کا معاملہ کرنا چاہتا ہے۔ اسکو دین کی سوجھ بوجھ عطا کرتا ہے۔اور سیدھے راستہ کی طرف گامزن کرتاہے۔ اور وہ راستہ جس کو تونے اپنی نعمت اور انعام کے طور پر عطا کیا۔ اور ایسے لوگوں کے راستہ سے ہماری حفاظت فرما جس پر تیرا غیض و غضب ہے۔ اللہ کا ارشاد ہے۔ کونوا مع الصادقین اچھے اور سچے لوگوں کی صحبت میں رہو جس سے تمہیں اللہ کی معرفت حاصل ہو۔ آپ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے۔ فرمایا عالم بن جاو یا متتعلم بن جاو یا اہل علم کو سننے والے بن جاو یا تو پھر اہل علم کی صحبت اختیار کرنے والے بن جاو۔ اور خبر دار ان سے بغض و عناد نہ رکھیں اس کی پاداش میں اللہ ہلاک کردیگا۔ اللہ نے انسانوں کو راہ مستقیم پر گامزن کرنے کے لیے انگنت انبیاء اور رسول کو مبعوث فرمایا۔ ہر نبی نے اپنی اپنی امت میں اعلاء کلمة اللہ اور وحدانیت کی دعوت کو عام کیا۔ اور انسانوں کو گمراہی سے ہدایت کی طرف راغب کیا۔ اللہ نے انسانوں تک اپنے نبیوں کے ذریعہ اللہ کی کھلی اور روشن نشانیاں ہم پر عیاں کی جو لوگ اس پر کار بند رہینگے اللہ انہیں جنت عطا کرےگا ۔اور صراط مستقیم پر چلنے کی ھدایت عطا کرے گا۔ اور اللہ جس کو ہدایت اور صراط مستقیم عطا کرے ۔ تو اس کو کوئ بھی گمراہ نہیں کرسکتا۔ اور جس کو گمراہ کرنا چاہا اس کو کوئ بھی ہدایت نہیں دے سکتا ۔ اور بے شک نماز ایک ایسی اہم ترین عبادت ہے۔ بے شک نماز تمام برائیوں فحش باتوں سے روکتی ہے۔ اور اللہ کا قرب عطا کرتی ہے۔ ہم نماز میں اللہ سے فریاد کرتے ہیں کہ یا اللہ ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی ہدایت فرما۔ ایسا راستہ جو تونے اپنے مقرب بندوں کو عطا کیا ہے۔ اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کی بات نہیں۔ فیضان محبت عام ہے عرفان محبت عام نہیں۔ اللہ کا فیض ہر مومن کو عطا ہوتا ہے۔ لیکن معرفت خاصہ ان لوگوں کو ہی نصیب ہوتا ہے جو اللہ کی لو میں لگا رہتا ہے۔ وہ اللہ کی معرفت کو پا لیتا ہے۔ جیسے جو اللہ کا ہوجاتا ہے۔ اللہ اسکا ہوجاتا ہے۔ اللہ نے اس دنیا میں ہر دور میں اپنے محبوب پیغمبروں کو بھیجا۔ جیسے حضرت نوح علیہ السلام حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داود علیہ السلام حضرت موسی علیہ السلام۔ان تمام پیغمبروں کا یہی مقصد اور mission رہا کہ اپنی رعایا کو اللہ کی حقآنیت وحدانیت اور راہ مستقیم کی دعوت دیں۔موسی علیہ السلام نے اپنی قوم میں ظالم بادشاہ فرعون کو دعوت دی جو اپنے آپ کو خدائ کا دعوی کرتا تھا۔ اللہ تعالی نے موسی علیہ السلام کو کئ معجزے عطا کیۓ تھے۔ اللہ نے موسی علیہ السلام کو ایک عصا عطا کیا تھا۔ جس کے ذریعہ انہوں نے فرعون اور اس کے جادوگر ساتھیوں کو شکست فاش دی تھی۔ اس معجزے کو دیکھ کر تمام جادوگر اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہو چکے تھے اور صراط مستقیم پر چلنے کا عہد کرچکے تھے بجز فرعون کے جس کا حال اللہ نے دنیا کے لیے نمونہ عبرت بنایا۔ اور اللہ نے جن کو ہدایت عطا کی وہ کامیاب ہو گیے۔ جو معصیت اور ظلم و ستم کے بعد اللہ کے حضور میں توبہ کرتا ہے۔ اللہ اس کو معافی عطا کرتے ہیں۔ بے شک اللہ معاف کرنے والا ہے۔ اور اللہ کا ارشاد ہے۔ بےشک اللہ جو میرا اور تمہارا رب ہے اس کی عبادت کرو یہی صراط مستقیم اور کامیابی کا راستہ ہے۔ اور اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرو۔ کیونکہ عجز اور انکساری اللہ کو بہت زیادہ پسند ہے ہے۔ عاجزی اختیار کرنے والے کو اللہ بلند مرتبہ عطا فرماتے ہیں۔ اور متکبر کو اللہ ذلیل و خوار کرتا ہے۔ زمین میں اکڑ کر مت چلو کیونکہ ایسا کرنے سے نہ زمین کو کوئ فرق پڑیگا اور نہ ہی پہاڑوں کو۔ ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ راہ مستقیم چلے۔ اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ کون سیدھے راستہ پر ہے۔ جب اللہ نے تمام فرشتوں کو آدم علیہ السلام کے سامنے سجدہ کا حکم دیا۔ سارے فرشتے سجدہ ریز ہوے سواے ابلیس کے۔ اللہ نے اس کو دھتکار دیا۔ اور اس ابلیس نے اللہ سے کہا تھا کہ میں تیرے بندوں کو سیدھے راستہ صراط مستقیم سے ہٹاوں گا۔ اور معصیت اور گناہ میں مبتلا کروں گا۔ اللہ کا ارشاد ہے کہ جو بندے مجھ سے توبہ طلب کریں گے میں انہیں معافی عطا کرونگا۔ اور وہ میرے برگزیدہ بندے ہوں گے جو سیدے راستہ پر اور صراط مستقیم پر چلینگے۔ 

 مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی۔
 موبائل نمبر 7219092920

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔