ہماری سرکاری اردو اسکول کی اساتذہ کی محنت کوشش اور کاوش کو سلام : نصیر حسین،صدر، یس ڈی یم سی۔
بنگلور : گورئمنٹ اُردو ہائیر پرائمری اسکول بھونیشوری نگر، بنگلور نارتھ 3 بموجب اس اسکول میں ہر سال کی طرح امسال بھی پچھلے 4 سالوں سے بڑے عالی شان پیمانے میں ساتویں جماعت کا گریجویشن ڈے منایا جاتا ہے جو امسال بھی منایا گیا۔" آپ نے آگے فرمایا کہ "محترمہ انیس فاطمہ جو کے ایک بہترین اُستانی کے ساتھ ساتھ ریاستی سطح کی صاحب وسائل ہیں اور انہوں نے کاچو ہلی میں اسکول کی تعمیر سے لیکر اساتذہ اور بچوں کی تعداد بڑھانے میں 14 سال کا اہم رول ادا کر چکی ہیں۔اور 4 سال سے اس اسکول میں ہر کارگردگی کی بخوبی انجام دےرہی ہیں اور انہیں کی نگرانی اور اخراجات سے یہاں ساتوں جماعت کی گریجویشن ڈے کے تعلق سے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں اپنی جانب سے طغمہ اور میمنٹوز پیش کرتی ہیں " مزید کہا کہ "اسکول کی ہیڈ مسٹریس مبینہ میڈیم صاحبہ اور دیگر اساتذہ کے ساتھ اسکول کا ہر پروگرام بہترین طور پر انجام دیتی ہیں، اردو سی آر پی محترمہ سنجیدہ شمائلہ بھی بچوں میں ہمت افزائی اور علم کے جذبے کو ابھارنے کے لیے تحائف سے نوازتے ہیں۔ اسی طرح اردو سی آر پی شمیم اختر بھی اسکول کی کارگردگيوں میں حصہ لیتی ہیں۔۔یہی نہیں دیگر سی آر پی محترم بسوا راجو ، محترم رضوان، محترمہ میری سبیتا بھی اپنا قیمتی وقت نکال کر بچوں کی ہمت افزائی اور علم حاصل کر کے آگے بڑھنے کے جذبے کو ابھارنے کے لیے اہم رول ادا کیا۔ اسکول کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے میں نصیر حسین، مکرم مسجد کمیٹی کے صدر سمیع الله اور سکریٹری بسیر احمد اور کمیٹی کے تمام اراکین بھی اسکول کے ہر پروگرام جیسے ایکو کلب ، بچوں کے مُقابلے ، قومی تہواروں کو اعلیٰ پیمانے میں منانے کے لیے اساتذہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں۔۔امسال اسکول ہماری اسکول میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک انگلش میڈیم جاری ہوگیا ہے یہ ہماری کمیٹی کی کئی سالہ کوششوں سے امسال آٹھویں جماعت شروع ہو جائے گی۔" نصیر حسین نے تمام والدین سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس اسکول داخلہ ضرور کروا کر اپنے بچوں کی مکمل قابلیت کو اُبھریں۔ داخلہ اور دیگر تفصیلات کے لئے نصیر حسین، SDMC صدر GUHPS BHUVANESHWARI NAGAR، Bangalore سے 9845750274 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Comments
Post a Comment