جامعہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد کے جلسہ تکمیل حفظ قرآن وختم بخاری کا کامیاب انعقاد۔ - اجلاس سےمفتی خلیل الرحمٰن صاحب قاسمی ناندیڑ اور مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی حیدرآباد کے خصوصی خطابات۔


ظہیرآباد 20/اپریل(نمائندہ)جامعہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان وفقید المثال سالانہ جلسہ  تکمیل حفظ قرآن وختم بخاری شریف  19/اپریل بروز اتوار صبح 9/بجے تا ظہر جےجے گارڈن فنکشن ھال میں منعقد کیا گیا جس اجلاس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی خلیل الرحمٰن صاحب قاسمی ناندیڑ فرمائی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جید عالم دین حضرت مولانا مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی حیدرآباد نے موجود حالات میں خواتین اسلام کی دینی تعلیم کی اہمیت پر زبر دست خطاب فرمایا جس میں خاص طور پر خواتین میں علم دین کی اہمیت و ضرورت اور اس کے نہ ہونے پر معاشرے اور سماج میں جو خرابیاں جنم لے رہی ہیں قرآن وحدیث اور سیرت کی روشنی میں ان پر تفصیلی گفتگو فرمائی اور اپنے خطاب میں فرمایا کہ مرد کی دینداری گھر کی دہلیز تک ہی رہتی ہے اور عورت کی دینداری پورے گھر خاندان اور نسلوں کو دیندار بنادیتی ہے اس سلسلے والدین کی ذمہ داری کیا ہے اور موجودہ دور میں تربیت اولاد کے حوالے سے جو غفلت برتی جارہی ہے اس بصیرت افروز خطاب فرمایا  اس موقع پرچودہ طالبات کو عالمیت وفضیلت کی سند دی گئ اور چھ طالبات کو حفظ قرآن مجید کی سند دی گی اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے جلسہ کی نظامت مفتی عبیدالرحمن قاسمی نے فرمائ ختم بخاری مفتی عبد القدوس صاحب نے کی اجلاس کا آغاز نابینا حافظ صاحب کی قرأت اور حافظ جنید احمد خیری کی نعت سے ہوا مقامی علماء میں مفتی نذیر احمد حسامی مفتی عبد الصبور قاسمی نے بھی خطاب فرمایا اس موقع پر ناظم جامعہ حضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی مدظلہ العالی کی خدمات کو علماء اور شرکا نے سراہا ادارہ اور اساتذہ کو دعاؤں سے نوازا اس اجلاس میں مولانا عبد المتین رشادی مولانا سید عیسی مولانا اکرام الدین  حافظ عبد المجیب کتور حافظ اکبرصاحب حافظ عبد الماجد حافظ عثمان حافظ محبوب حافظ زاہد محمد رفیع کونسلر سید ظفر حسین صاحب سید محسن صاحب اوردیگر  علماء حفاظ سماجی مذہبی قائدین کے علاوہ مرد حضرات اورخواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔