بیگم قمر النساء کاریگر گرلز میں کیا گیا ترقیاتی کام کا آغاز۔
شولاپور (محمد عرفان ڈوکا) بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں مدرسہ ہٰذا کی عمارت کے چھت پر I.P.S تعمیراتی کام کا آغاز مدرسہ ہٰذا کی صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ کے دست مبارک کیا گیا۔ واضح رہے کہ صدائے مہاراشٹر کے ذریعہ گزشتہ روز ہی صدائے مہاراشٹر کے قارئین تک یہ خبر شائع کی گئی تھی جلد ہی مدرسہ ہٰذا میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے اسی مناسبت سے آج بروز جمعہ بتاریخ 10 اپریل 2026ء کو اس ترقیاتی کام پر عمل درآمد کیا گیا الحمد للّہ۔ واضح رہے کہ مدرسہ ہٰذا کی صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ 1 جولائی 2024ء سے مسند صدارت پر فائز ہوئیں تب سے اب تک مدرسہ ہٰذا میں آپ کی زیر نگرانی تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ
#️⃣ طالبات کے لئے واش روم کی ازسرنو تعمیر
#️⃣نماز ہال کی توسیع و وضو خانہ
#️⃣جلسہ گاہ
#️⃣۔CCTV کیمرے کا انسٹالیشن
#️⃣ عمارت کی حفاظت کی خاطر لوہے کی جالیاں
#️⃣ پینے کے پانی کے نظام کو بہتر بنانا
#️⃣آفیس اسٹاف روم، گراؤنڈ فلور کے کلاسیس کا کلر کام مکمل کیا گیا۔
مستقبل میں اسکول بیلڈنگ کے باہری جانب سے کلر کام کو مکمل کیا جائے گا ان شاء اللہ اس کام کو مکمل کرنے کے لئے مدرسہ ہٰذا کی صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ و جملہ اسٹاف کوشش کررہا ہے۔
Comments
Post a Comment