عثمان آباد میں تنظیمِ استاتذہ کی جانب سے عازمینِ حج کی گل پوشی کی تقریب کا انعقاد۔
عثمان آباد میں تنظیمِ استاتذہ کی جانب سے عازمینِ حج کی گل پوشی کی تقریب کا انعقاد۔
عثمان آباد (راست) مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ضلع شاخ عثمان آباد کی جانب سے امسال سفرِ حج پر جانے والے عازمین اساتذہ کرام کی گل پوشی کر کے مبارکباد پیش کی گئی۔ اس تقریب میں حج پر جانے والے اساتذہ کرام اور ان کے اہل خانہ شریک تھے۔ تنظیم کے عہدیداران اور دیگر اساتذہ کرام کی موجودگی میں با رونق اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت موظف معلم جناب صفدر حسینی سر نے فرمائی جبکہ بطور مہمان خصوصی قادری ظہیر الدین سر ، صدیق سر ، شیخ اسماعیل صاحب، ڈاکٹر سید تبسم سلطانہ صاحبہ، تنظیم کے صدر جناب شاہ طیب علی سر ، معتمد سید نعیم الدین سر ، شیخ ساجد احمد سر، محترمہ رحیمہ باجی و دیگر معلمین و معلمات کثیر تعداد میں موجود تھے۔ تلاوت کلام اللہ شریف کے بعد تمام عازمین کو یکے بعد دیگرے دعائیہ کلمات و نیک خواہشات کے ساتھ ہدیہء تہنیت پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ناشتہ اور چائے کے ساتھ ضیافت کی گئی۔ معززین کے مختصرا اظہار خیال کے بعد شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔
Comments
Post a Comment