عازمین حج کی تربیتی نشست و دعائیہ مجلس کا پروقار اختتاممدرسہ بحرالعلوم بلہیا میں روحانی و اصلاحی پروگرام منعقدمحمد امین الرشید سیتامڑھی۔


عازمین حج کی تربیتی نشست و دعائیہ مجلس کا پروقار اختتام
مدرسہ بحرالعلوم بلہیا میں روحانی و اصلاحی پروگرام منعقد
محمد امین الرشید سیتامڑھی۔
 
مدرسہ بحرالعلوم بلہیا باجپٹی سیتامڑھی بہار میں عازمین حج کے لئے ایک بابرکت تربیتی نشست اور دعائیہ مجلس نہایت روحانی اور پروقار ماحول میں منعقد ہوئی، جس کا اختتام انتہائی رقت انگیز دعاء پر ہوا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قاری عبدالماجد بلہیا نے نعت رسول مقبول ﷺ نہایت دلنشیں انداز میں پیش کی، جس سے پورا مجمع ایک روحانی کیفیت میں ڈوب گیا۔
نظامت کے فرائض مولانا عبدالمتین قاسمی نے بحسن و خوبی انجام دئیے اس موقع پر مولانا حشمت اللہ قاسمی نے اپنے خطاب میں مدینہ منورہ کے آداب و احترام کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے عازمین حج کو نصیحت کی کہ وہ اس عظیم سفر کو عاجزی، ادب اور خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کریں اور اسے اپنی زندگی کی اصلاح کا ذریعہ بنائیں، مولانا عبدالمتین قاسمی نے حج کی عظمت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حج اسلام کا ایک اہم رکن ہے، جو انسان کی زندگی میں روحانی انقلاب برپا کر دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص اخلاص کے ساتھ حج ادا کرتا ہے، وہ گناہوں سے پاک ہو کر نئی زندگی کا آغاز کرتا ہے، مدرسہ کے ناظم مولانا سہیل اشرف شمسی نے اپنے مختصر مگر جامع خطاب میں کہا کہ حج دراصل ایک عاشقانہ اور روحانی سفر ہے، جس میں بندہ اپنے رب کے حضور حاضری دیتا ہے، اور اس کے بعد اس کی زندگی میں تقویٰ، پاکیزگی اور نیکی کا جذبہ نمایاں ہونا چاہئے۔
آخر میں مولانا کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا، اس موقع پر جلال الدین انصاری، خورشید عالم انصاری مکھیا جی، ماسٹر قمر عالم، شرف الحسن، مولانا اشرف، مولانا تنویر شمسی، بشیر الدین، مولانا شمشاد قاسمی، مولانا خالد اقبال سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ، طلبہ اور عوام الناس شریک رہے۔
بعد ازاں مہمانوں کی تواضع کا اہتمام کیا گیا اور آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نہایت خوشگوار اور پرخلوص ماحول میں پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔