سداسیوپیٹ میں مجلس کی جانب سے یس آئی آر سے متعلق ہیلپ ڈیسک کا افتتاح۔


سداسیوپیٹ 16اپریل ( نمائندہ)  نقیب ملت الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند  مجلس اتحاد المسلمین کی ہدایت پر آج جناب کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان و ضلع انچارج سنگاریڈی نے دفتر مجلس اتحاد المسلمین محمدیہ نگر سداسیوپیٹ میں (ایس ائی ار s i r) ہیلپ ڈسک Help Desk کا افتتاح کیا۔ ایس آئی ار کے متعلق معلومات فراہم کی۔ محمد ماجد حیدراباد ایس ائی آر فارم کس طرح بھرا جاتا ہے۔ تفصیلی طور پر بتایا اورعوام کے مختلف سوالات پر انہں اطمینان بخش جواب دیا۔  بعد ازاں شیخ غوث پاشا صدر مجلس اتحاد المسلمین سداسیوپیٹ نے کہا یس آئی آر کے مختلف ریاستوں میں چل رہا ہے اگلےماہ میں ہمارے ریاست تلنگانہ میں یس آئی آر ہوگا انہوں نے کہا کہ 16 اپریل سے دفتر مجلس اتحاد المسلمین محمدیہ نگر سداسیوپیٹ دفتر کے آغاز صبح نو تا چار بجے تک عوام کے لیے یس ائی آر فارم بھرا جائے گا انہوں نے سداسیوپیٹ کی عوام سے خواہش کی ہے اپنا وٹر کارڈ اپنے والدین کا کارڈ مکان کا نمبر کے ساتھ رجوع ہوں۔ انشاءاللہ مجلس کے قائدین کارکنوں کی جانب سے فارم بھرا جائے گا اس موقع پر محمد نظام الدین سید ارشد معتمد عمومی محمد واجد سابقہ نمائندہ رکن ولی الدین ،محمد رضوان، ضمیر چشتی، مولانا جمال الدین بھارت بیڑی، خلیل ،شبیر صوفی صاحب، محمد عظیم، محمود، ریاض صاحب ڈیلر ،محمد معیز، جعفر، مصطفی، کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ