نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کے والد محترم کے سانحہ ارتحال پر حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ اور محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کا اظہار تعزیت۔


حیدرآباد 24/ اپریل( نمائندہ) حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ اور محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب خادم جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنےمشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ حضرت مولانا سعید احمد صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و صدر جمعیۃ علماء ضلع کھمم کے والد گرامی کا کل رات انتقال ہو چکا ہے۔
اناللہ وانا الیہ راجعون
   انہوں نے کہا والد اللہ تعالیٰ کی طرف سے اولاد کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔ لفظ ’والد‘ کہنے کو تو چار حروف کا مرکب ہے لیکن اولاد کے لیے اپنے اندر ولایت، ایثار و وفا، الفت و شفقت، لطف و کرم، دانائی اور دستگیری سموئے ہوئے ہے۔ یقینا والد محترم کی وفات بہت بڑا غم ہے۔ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
صدر محترم اور جنرل سکریٹری صاحب نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی ہے اور اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ کو پیش کیا۔
اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائیے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اسی طرح صدر محترم نے جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدرو نظمائے اعلی اور کارکنان جمعیۃ سے مولانا کےلئے ایصال ثواب اور دعائیں مغفرت کی درخواست کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ