قریش کانفرنس کا چوتھا عظیم الشان قومی اجلاسبیدرسے نبی قریشی اور ان کی ٹیم کے افراد شرکت کریں گے۔


بیدر۔ یکم اپریل (پریس ریلیز) ہندوستان بھر میں موجود قریشی کمیونٹی کی سماجی تنظیم ”قریش کانفرنس“ رجسٹرڈ کا چوتھا سالانہ قومی اجلاس قریش برادری کی ہمہ جہت ترقی کے لیے 4/ اپریل 2026؁ء ہفتہ کو صبح 11/بجے سے شام 6/بجے تک راشٹروادی بھون، ملکا پور روڈ، بلڈھانہ(مہاراشٹر) میں مرکزی موضوع ”سیاست اور اقتدار میں غیرحاضر ہندوستانی مسلمانوں کاسیاسی اخراج“کے تحت منعقد ہوگا۔اس اجلاس میں مہاراشٹر بھر کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں سے قریشی برادری کی ممتاز شخصیات، سماجی کارکن، نوجوان اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں قریش کانفرنس کے قومی صدر محترم صنو بر علی قریشی (دہلی) وکیل برائے سپریم کورٹ بطورِ خاص کلیدی رہنما اور سرپرست کے طور پر موجود رہیں گے۔اس قومی اجلاس کے آرگنائزر ذاکر حسین قریشی، کارگذار صدر مہاراشٹر اسٹیٹ کمیٹی ہیں۔ ملک بھر کے مختلف حصوں سے شریک ہونے والوں میں تاریخی شہر بیدر کے ساکن اور قریش کانفرنس کرناٹک کے صدر جناب نبی قریشی سابق کارپوریٹر بیدربھی شامل ہیں۔ وہ قریش برادری کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ اس قومی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نبی قریشی کے بقول شرکت کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ اس اجلاس میں قریش برادری کے جن افرادنے مہاراشٹر کارپوریشن کے انتخابات جیتے ہیں انھیں تہنیت پیش کی جائے گی۔ اسی طرح آٹھویں جماعت میں زیرتعلیم مہہ جبین بنت عمرفاروق قریشی جس نے اپنے ہاتھ سے قرآن شریف لکھاہے، اس قابل طالبہ کی بھی تہنیت ہوگی۔دوسرے پروگرام بھی رکھے گئے ہیں۔ زائد تفصیلات کے لئے 7338307786 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ