پنچایت یونین اردو پرایمری اسکول وردم پیٹ میں سالانہ اجلاس۔


ویلور( نامہ نگار)پنچایت یونین اردو پرائمری اسکول وردم پیٹ ویلور میں سالانہ اجلاس نہایت تذک و احتشام کے ساتھ منایا گیاتنویر احمد متعلم درجہ پنجم کی تلاوت قران پاک سے جلسے کا اغاز ہوانعت شریف محمد ارمان نے پیش کی میر معلمہ نسیم بیگم نے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیاجلسہ کی صدارت ہیڈ ماسٹر وردم پیٹ مڈل اسکول کی رہی طلبا اور طالبات نے مخٹلف پروگرامس پیش فرماکر حاضرین کی دادوتحسین حاصل کی محترمہ میر معلمہ نے سالانہ رپورٹ پیش کی ا ور اسکول کی کارگردی پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اسکیمس پورے اہتمام سے اسکول میں اساتذہ کی زیر نگرانی نافذ کی جاتی ہیں نیز خود میر معلمہ بھی اپنے صرف خاص سے مستحق طلباء کی ممکنہ اعانت کرتی ہیں تاکہ بلا رکاوٹ وہ تعلیم حاصل کر سکیں مہمان مقررین نے میر معلمہ اور معلمات کی خدمات کو سراہا اور بچوں کی تعلیمی خدمات کی تعریف فرمای والدین کی ایک کثیر تعداد شریک جلسہ رہی ڈاکٹر انجم نے اس جلسہ میں چنی سے تشریف لاکر شرکت فرمای اور جلسہ کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار فرمایا محترمہ نسیم بیگم نے ہدیہ تشکر پیش کیا اور والدین سے اپیل کی کو وہ اسکول میں فراہم حکومت تامل نا ڈو کی اسکیمس اور اعلی تعلیمی معیار کے پیش نظر اپنے بچوں کو زیادہ تعداد میں داخلہ فرماکر مستفیض ہوں جلسہ میں حصہ لینے والے تمام بچوں کو انعامات تقسیم کیے گے جناب مولوی سید عبد القادر صاحب عمری کی دعاے مستعجاب اور قومی ترانے سے یہ جلسہ بحسن وخوبی اختتام پزیر ہوا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ