حضرت خواجہ امیر خسروؒ کے 722وایں عالمی سیمینار کی روداد۔



دہلی (راست) آج مورخہ 6/اپریل2026بروز پیر ۱۷شوال ۱۴۴۶ھ 17 شوال 1446ھ بمقام خواجہ ہال شمس العلماء حضرت خواجہ حسن نظامیؒ دہلوی بستی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءؒ نئی دہلی میں حضرت امیر خسروؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر عالمی سیمینار بعنوان *حضرت خواجہ امیر خسروؒ۔۔حیات و کمالات *
زیر اہتمام و صدارت خواجہ سید محمد شافی نظامی ابن دلی رتن حضرت خواجہ سید محمد نظامیؒ ( سجادہ نشیں درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہیؒ و جانشین فخردہلی حضرت خواجہ حسن نظامیؒ ) منعقد ہوا۔
اس سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور محترم المقام پدم شری پروفیسر اخترالواسع صاحب (سابق وائس چانسلر ) دیگر مہمانان و اسکالر اور مقالہ نگاروں و خلیفہ و مریدین کی موجودگی تلاوت قرآن سے سیمینار کا آغاز ہوا۔ شہید سید محمد نظامیؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک تعزیتی کتاب کی رسم اجرائی کی گئی ۔
اس کے علاوہ حضرت خواجہ حسن نظامیؒ کی شائع کردہ کتاب'السلام کے ضروری عقائد' کا رسم اجراء کیا گیا۔ اسی طرح آن لائن ماہنامہ منادی نئی دہلی کے خصوصی شمارے کا بھی رسم اجراء کیا گیا ۔۔
اس سیمینار میں شہر دہلی کے علاوہ پورے ملک سے آئے ہوئے اسکالرس، پروفیسر، عالم ، مشائخ اور مریدین و معتقدین نے شرکت فرمائی۔ مقالہ نگاران نے اپنے مقالے پیش کیے ۔۔
جس میں ڈاکٹر عقیل احمد (غالب اکیڈمی) شاہد انور دہلی ،ڈاکٹرسید فاروق صاحب (ہمالیہ درگس)،جناب فاروق ارگلی ،جناب شریف حسین قاسمی (سابق صدر شعبہ دہلی یونیورسٹی) ملا محی الدین خالد نظامی ،محمد افضل منگلوری، مفتی سکندر علی چشتی (اجمیر) مفتی حافظ محمد ہارون نظامی ، ڈاکٹر نصیر نظامی ،جناب عبدالملک نظامی صاحب ۔ ڈاکٹر محمد عبدالرافع بھی اس تقریب میں موجود رہے ۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ