حضرت شاہ ابراہیم قادری الملتانیؒ٬مخدوم جی قادری بیدر کا 476واں سالانہ صندل٬ وعرس ،عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔
بیدر، 12/ اپریل (نامہ نگار) بارگاہ حضرت شاہ ابراہیم قادری الملتانی المعروف مخدوم جی قادری الملتانیؒ چدری روڈ بیدرکا 476واں سالانہ عرس و صندل مبارک کی بابرکت تقریبات 10/ اپریل 2026 بروز جمعہ بمطابق 21 شوال المکرم 1447ھ کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 21شوال المکرم مطابق 10/اپریل شام 4:30 بجے خانقاہ حضرت اکمل پاشا بیدر میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد جلوس صندل مبارک٬ خانقاہ سے درگاہ شریف پہونچا۔ بعد نمازِ عصر مسجد درگاہ شریف میں ختمِ قرآن مجید کا اہتمام کیاگیا۔ مزید برآں بعد نمازِ مغرب صندل مالی کی خصوصی خدمات جناب الحاج شاہ ابرہیم قادری الملتانی المعروف شاہ عادل پاشاہ قادری الملتانی سجادہ نشین و متولی خانقاہ ودرگاہ حضرت ممدوح نے ٬حمیع علمائے دین٬مشائخین و معتقدین کی موجودگی بصد عقیدت و احترام انجام دیے۔بعد ادیئگی صندل مبارک تقسیم تبرکات
بدست٬جناب شاہ عبدالرازق قادری الملتانی جانشین سجادہ درگاہ حضرت ممدوح عمل میں آیئے، جبکہ احاطہ درگاہ حضرت ممدوح میں تمام حاضرین و عقیدت مندان کیلے طعام تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ رات 10 بجے ایک روح پرور محفلِ نعت کا انعقاد عمل میں ایا جس میں عاشقانِ رسولؐ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ تمام تقریبات سجادہ نشین و متولی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔جناب شاہ عبدالرزاق قادری جانشین Chips نشین نے جمیع عقیدت مندان حضرت ممدوح کا استقبال کیا اور انتظامات کی نگرانی کی۔سجادہ نشین کی دعا سلامتی کے بعد بعد شکریہ یہ روحانی تقریب تکمیل پذیر ہوئی۔
Comments
Post a Comment