حضرت شاہ ابراہیم قادری الملتانیؒ٬ مخدوم جی قادری الملتانی بیدر کا 476 واں سالانہ صندل٬ وعرس ،عقیدت کے ساتھ منایا جائیگا۔
بیدر، 6/ اپریل (نامہ نگار) بارگاہ حضرت شاہ ابراہیم قادری الملتانی المعروف مخدوم جی قادری الملتانیؒ چدری روڈ بیدرکا 476واں سالانہ عرس و صندل مبارک کی بابرکت تقریبات 10/ اپریل 2026 بروز جمعہ بمطابق 21 شوال المکرم 1447ھ کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق 21شوال المکرم مطابق 10/اپریل شام 4:30 بجے خانقاہ حضرت اکمل پاشاہ بیدر میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوگا، جس کے بعد جلوس صندل مبارک٬ خانقاہ سے درگاہ شریف روانہ ہوگا۔ بعد نمازِ عصر مسجد درگاہ شریف میں ختمِ قرآن مجید کا اہتمام رہیگا۔ مزید برآں بعد نمازِ مغرب صندل مالی کی خصوصی خدمات حضرت الحاج شاہ ابرہیم قادری الملتانی المعروف شاہ عادل پاشاہ قادری الملتانی سجادہ نشین و متولی خانقاہ ودرگاہ حضرت ممدوح ٬جمیع علمائے دین٬مشائخین و معتقدین کی موجودگی بصد عقیدت و احترام انجام دیں گے۔بعد ادیئگی صندل مبارک تقسیم تبرکات
بدست٬جناب شاہ عبدالرازق قادری الملتانی جانشین سجادہ درگاہ حضرت ممدوح عمل میں آینگے، جبکہ احاطہ درگاہ حضرت ممدوح میں رات 10 بجے ایک روح پرور محفلِ نعت کا انعقاد ہوگا جس میں عاشقانِ رسولؐ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ یہ تمام تقریبات سجادہ نشین و متولی کی زیر نگرانی منعقد ہوں گی۔جناب شاہ عبدالرزاق قادری جانشین سجادہ نشین نے جمیع عقیدت مندان حضرت ممدوح سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
Comments
Post a Comment