حصول ملازمت کے لیے تعلیم کے ساتھ ہنر مندی ضروریگورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد جاب میلے میں 37 نوجوانوں کوتقررات نامے جاری۔
ظہیر آباد 18 اپریل ( نمائندہ) پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے ایک پریس نوٹ کے بموجب کالج میں 18 اپریل بروز ہفتہ 10-00بجے سے لکش فاؤنڈیشن ظہیر آباد، ارین لائف فارما سداشیو پیٹ اور پیرامل فاؤنڈیشن دگوال کی جانب سے میگا جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس جاب میلے میں مہندرا موٹرس، فلپ کارٹ،شری رام چٹس،کریڈٹ ایکسس ایچ آر اسکوائرارینا لائف سائنس کی جانب سے فارما ،بنکنگ، لاجسٹکس، ای کامرس، مارکیٹینگ اور دیگر شعبہ جات میں ملازمتوں کے لیے مختلف ایچ آر مینجرز کی جانب سے نوجوان طلبا و طالبات کے لیے انٹرویو منعقد کیے گئے۔ انٹرویو کے بعد تقریباً 37 نوجوان اہل طلبا و طالبات میں ملازمت کے تقرر نامے پرنسپل کالج پروفیسر محمد اسلم فاروقی اور کمپنی کے مینیجر کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔اس میں ایچ ون ایچ آر سولیوشن کے لیے 16 ارین لائف کے لیے 7 فلپ کارٹ کے لیے 2 ایم آر ایف کے لیے 4 ایچ آر اسکوئیر کے لیے 4 میڈ پلس کے لیے 3 اور گرانیول فارما کے لیے ایک نوجوان کا انتخاب عمل میں آیا۔جاب میلے میں ظہیر آباد اور مختلف علاقوں کے سو سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ پیرامل فائونڈیشن دگوال کی جانب سے طلبا کو 45دن کے مفت کمپیوٹر ٹریننگ کورس کے لیے بھی رجسٹریشن کیا گیا۔اس جاب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کالج پرنسپل پروفیسر محمد اسلم فاروقی نے کہا کہ موجودہ دور میں حیدرآباد اور ہماری ریاست تلنگانہ میں ہی بہت سی ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہیں۔ نوجوان طلبا تعلیم کے ساتھ کمیونیکیشن اسکل اور کمپیوٹر اسکل میں مہارت پیدا کریں اور دستیاب ملازمتوں کے مواقع سے استفادہ کریں۔ ابتدا میں ملازمت کرنے سے تجربہ ہوگا اس کے بعد زیادہ یافت کی ملازمتیں مل سکتی ہیں۔ اس جاب میلے کا انعقاد لکش فائونڈیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج کے اشتراک سے کیا گیا۔ اس جاب میلے کے انعقاد میں کالج کی ٹی ایس کے سی انچارج دیوی ،روی کمار لکش فائونڈیشن، کالج لیکچررز مظفر علی، پولیس پروین، ایس راملوڈاکٹر سریندر ،زوہا تزئین ، مسرت بیگم ، محمد مبین اور دیگر نے تعاون کیا۔ جاب میلے میں ملازمت حاصل کرنے والے نوجوانوں نے کالج پرنسپل اور اساتذہ سے اظہار تشکر کیا۔ اس طرح کے مزید جاب میلے منعقد کرنے کالج کے پرنسپل نے مختلف ایچ آر مینیجرز سے تعاون کی اپیل کی۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment