ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز اسکول میں تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب330 طلبہ میڈلز اور اسناد سے سرفراز، اساتذہ کی خدمات کا بھی اعتراف ۔
عمر کھیڑ ، یوت محل (نامہ نگار: عثمان احمدکی رپورٹ) ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ ثقافتی پروگرام، 'رنگ اتسو' مقابلے اور انٹرمیڈیٹ ڈرائنگ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے 330 طلبہ کو میڈلز، تمغوں اور اسناد سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ہی تعلیمی سال کے دوران بہترین خدمات انجام دینے والے تمام اساتذہ کو ٹرافیاں دے کر ان کی محنت کا اعتراف کیا گیا۔
مہمانانِ خصوصی اور صدارت
پروگرام کی صدارت جناب شیخ رسول شیخ واحد (شکشن سبھا پتی) نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر درج ذیل شخصیات نے شرکت کی:
جناب عبدالغنی شاہ (رکنِ بلدیہ)
محترمہ فرزانہ بیگم سید رحیم (ناظرہ میڈم)
محمد ارشاد عبد الستار نائب صدر اسکول انتظامیہ کمیٹی
ممتاز خان ریاست خان
افتتاح و استقبالیہ کلمات
پروگرام کا آغاز جناب راحت روشن انصاری (کیندر پرمکھ) کے تمہیدی کلمات سے ہوا، جس میں انہوں نے اسکول کی ترقی اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر روشنی ڈالی۔
مقتدر شخصیات کی جانب سے ستائش
اس موقع پر شہر کی اہم شخصیات بشمول ڈاکٹر اجے کُرواڑے (چیف آفیسر، نگر پریشد)، جناب نیتین چوہان (نائب چیف آفیسر)، جناب وجی بیتے واڑ (بلاک ایجوکیشن آفیسر) اور محترمہ چندا ڈھونے (توسیع تعلیم افسر) نے اسکول کی اس تعلیمی و تربیتی پہل کی بھرپور تعریف کی۔
اسکول انتظامیہ کمیٹی کی صدر یاسمین بانو محمد خشتر، نائب صدر محمد ارشاد عبدالستار اور تمام اراکینِ کمیٹی (ممتاز خان، غوث خان، سیما بی، آمینہ ثروت، ثمیہ مجاہد، فروز احمد، امجد خان، نسرین بی، رخسار بیگم، شیخ عمران، فرزانہ بیگم، زینت پروین , جناب ساجد اللہ جاگیردار رکن بلدیہ اور شیخ عثمان) نے طلبہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
نظامت اور اظہارِ تشکر
پروگرام کی نظامت مشترکہ طور پر زبیر احمد خان، شیخ عثمان، جنید ایاز اور اظہر مختار احمد نے احسن طریقے سے انجام دی۔ تقریب کے اختتام پر نواب خان امان اللہ خان اور اکرام اللہ خان نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
کامیابی کے لیے کوشاں ٹیم
اس شاندار پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے عملے نے دن رات محنت کی۔ جن میں نواب خان، زبیر احمد خان، شمیم بانو، شائستہ بیگم، اکرام اللہ خان، نفیسہ بیگم، صائمہ بتول، بشریٰ ذرین، عرشیہ ناز، کاشف احمد، شیخ عثمان، جنید ایاز، اظہر مختار، شیریں ناز، فرحانہ بیگم، شیخ مستان، ارسلان الدین، فیضان خان، زیب النسا اور محمد اقبال شامل رہے۔
Comments
Post a Comment