تینتیس 33 برسوں کی خدمات پر اعزاز: انجمن کالج میں جناب ریاض احمدکھڈکے کی شاندار تقریب.


دھارواڑ، 31 مارچ : (راست) انجمن آرٹس سائنس کامرس کالج اینڈ پی جی اسٹڈیز دھارواڈ میں 33 برس تک مخلصانہ اور طویل خدمات انجام دینے والے آفس سپرنٹنڈنٹ جناب ریاض احمد کھڈکے کی سبکدوشی کے موقع پر ایک باوقار اور پُر وقار تقریبِ تکریم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر این۔ بی۔ نالتواڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاض احمد کھڈکے نے اپنی پوری ملازمت کے دوران نہایت دیانت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دیں اور ادارے کی ترقی میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تقریب کا آغاز جناب مبارک ملا کی جانب سے تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس نے محفل کو روحانی فضا سے معطر کر دیا۔ ڈاکٹر عائشہ چکولی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ آئی کیو اے سی کی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر سید تاج النسا نے پروگرام کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اے۔ ایس۔ بلاری، ڈاکٹر ایس۔ کے۔ جادھو، جناب ناگراج کنکنی اور جناب آر۔ اے۔ گلگنڈی نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے ریاض احمد کھڈکے کی دیانت داری، محنت اور ادارے سے وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ ان کی خدمات انجمن کالج کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔
تقریب میں ڈاکٹر یس یس ادونی دیگر اساتذہ،آفس عملہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تمام حاضرین نے جناب ریاض احمد کھڈکے کو اُن کی طویل اور شاندار خدمات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔(رپورٹ ڈاکٹر بی بی عائشہ چکولی ،صدر شعبہ اردو ،انجمن ڈگری کالج ،دھارواڑ)

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ