آئیٹا ریاست تلنگانہ کا 30/اپریل کو حیدرآباد میں ایک یومی اورینٹیشن پروگرام کیڈر سے شرکت کی اپیل۔



حیدرآباد دکن 28/اپریل(نمائندہ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشین آئیٹا تلنگانہ اسٹیٹ کے پریس میڈیاسیکریٹری محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا ہ آئیٹا تلنگانہ کا ایک روزہ اورینٹیشن پروگرام بتاریخ 30/اپریل بروز جمعرات بوقت 10 بجے دن بمقام اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ چھتہ بازار حیدرآباد زیر صدارت ریاستی صدر میر ممتاز علی منعقد ہوگا جس میں بطور مہمانان ڈاکٹر مبشر احمد اسسٹنٹ رجسٹرار مولانا آزاد اردو یونیورسیٹی پروفیسر اصغر حسین عثمانیہ یونیورسیٹی محمد صادق احمد معاون امیر حلقہ تلنکانہ غوث الرحمان پرنسپل جونیر کالج کورٹلہ مندرجہ ذیل عنوانات 1. فکری وشخصی تربیت ایک موثر معلم کی تشکیل 2.شخصیت سازی اور قیادت3.کلاس روم میں تبدیلی ہندوستانی تعلیمی طریقہ کار میں بدلتے رحجانات کا جائزہ 4.ایک مثالی استاد کردار سازی اور اخلاقی تربیت کا عملی نمونہ پر خطابات ہونگے ریاستی سیکریٹری محمد عبدالمجیب نے اس اہم اجلاس میں ریاست کے تمام آئیٹا وابستگان ولیڈی کنو ینرس سےوقت مقررہ پر شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ تربیت حاصل کرنےمیں آسآنی ہو سکے۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔