اردو ریڈنگپروگرام 3.0 کے تحت ضلع سطحی سمپوزیم میں انصاری محمود احمد کا ریاستی سطح کے لیے انتخاب۔
موہول (سولاپور) : اردو خواندگی مہم 3.0 کے تحت ضلعی سطحی سمپوزیم (Symposium) برائے تعلیمی سال 2025-26 کا انعقاد مہانگر پالیکہ اسکول نمبر 5 شولاپور کیا گیا، جس میں اردو میڈیم کے ٹیکنالوجی سے وابستہ اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول، گلشن نگر، موہول کے سائنس ٹیچر انصاری محمود احمد جاوید اختر کا شاندار انتخاب عمل میں آیا۔ ان کی بہترین اور مؤثر PPT پیشکش کی بنا پر انہیں آئندہ 28 اپریل 2026 کو چھترپتی سمبھاجی نگر میں منعقد ہونے والے ریاستی سطحی سمپوزیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو اسکول اور علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
سمپوزیم میں انہوں نے اردو ریڈنگ پروگرام 3.0 کے تحت طلبہ پر مثبت اثرات کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا۔ طلبہ کی پڑھنے کی صلاحیت میں اضافہ، اعتماد میں بہتری اور تعلیمی معیار میں ہونے والی ترقی کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔
اسی طرح “اسٹوری ویور” (StoryWeaver) ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے طلبہ کی جانب سے کیے گئے مطالعاتی سرگرمیوں کو PPT کے ذریعے پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت اسکول کو حاصل ہونے والے سرٹیفکیٹ اور مجموعی کارکردگی کو بھی مؤثر انداز میں بیان کیا گیا۔
اس سمپوزیم کا انعقاد ڈائٹ ویلاپور کے لیکچرر بدھارام سر، مرکز کے سربراہ پیر صاحب چودھری سر اور ایم۔این۔پی کے سپروائزر عمران جمعدار سر کی نگرانی میں کیا گیا۔
اس کامیابی پر اسکول کے اساتذہ، طلبہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور آئندہ ریاستی سطح کے سمپوزیم کے لیے انصاری سر کو نیک تمناؤں سے نوازا جا رہا ہے۔
Comments
Post a Comment